About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Press Release (Provincial Minister Food visits IUB)

PRO No. 222/19

Dated 03-12-2019

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

 

The Islamia University of Bahawalpur is a leading University of the region providing quality education and research facilities in higher education sector. This was stated by Samiullah Ch, Provincial Minister for food during a visit to the Islamia University of Bahawalpur here today. He said this university has a key role in the socio economic development of the southern Punjab. He praised efforts of the Vice Chancellor Engr. Prof Dr Athar Mahboob for boosting university admissions and inducting 8000 new comers. Hiring of 100 PhDs through selection boards is another achievement in the recent months.  He also lauded the University for starting bus service to facilitate students of nearby towns. Member National Assembly Farooq Azam Malik and Syndicate Member Sumaira Malik were also present on this occasion.

sami photo

پی آراونمبر221/19مورخہ 03.12.2019
پبلک ریلیشنز آفس،دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور
صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور علاقے کی تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی میں انتہائی اہم کردارادا کررہی ہے۔ یہ تاریخی جامعہ بلاشبہ بہاول پور کے عظیم تہذیبی ورثے اور روایات کی امین ہے۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کے دفتر میں ان سے ملاقات کے موقعے پر کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک، سمیرا ملک رکن سینڈیکٹ، قیوم اعظم اور طاہر جانباز بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں حالیہ کامیاب داخلہ مہم کو سراہا جس کے نتیجے میں 60,000سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں اور 8,000طلبہ وطالبات کو داخلہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں تمام شعبوں داخلوں میں اضافہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریگا۔ انہوں نے سلیکشن بورڈ ز کے انعقاد اور 100سے زائد فیکلٹی کی تعیناتی کو بھی سراہا۔ فاروق اعظم ملک نے کہا کہ یونیورسٹی کی جانب سے لودھراں، خانقاہ شریف، یزمان اور لال سوہانرا کے لیے بسوں کے روٹوں کا آغاز بہت خوش آئند ہے۔ بہاو لپور کے اردگرد 60کلومیٹر کے علاقوں میں رہنے والے طلبہ وطالبات جن کا تعلق متوسط گھرانوں سے ہے یہ بس سروس بہت بڑی خوش خبری ہے۔ اس سروس کی بدولت یہ طلبہ شہر میں رہائش اور ہوسٹل کے اخراجات سے بچ گئے ہیں۔ اسی طرح طالبات کے لیے بھی یہ سروس بہت بڑی نعمت ہے کیونکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں مکمل کرنے کے بعدمحفوظ اور آرام دہ ٹرانسپورٹ سروس کے ذریعے اپنے گھروں کو واپس پہنچ جاتی ہیں۔ سمیرا ملک نے جامعہ میں مارکیٹ کے ضروریات سے ہم آہنگ تعلیمی پروگراموں خاص طور پر سول انجینئرنگ اور ماحولیاتی سائنس کے پروگراموں کے آغاز کو قابلِ ستائش قرار دیا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے عوامی نمائندوں کی جانب سے یونیورسٹی کی ترقی اور بھلائی کے لیے دلچسپی اور معاونت کو سراہا۔

today pic

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.