About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

ٰIUB Sports Society organized a National Webinar

PRO No. 201/PR
Date: 30/04/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
Sports Society of the Islamia University of Bahawalpur organized a national webinar on the topic of Ramadan and Fitness. The program was formally inaugurated by advisor sports society Prof. Dr. Aftab Hussain Gillani with the introduction of former Speaker Pakistan Cricket Team Former Captain Wicket Keeper Batsman Rashid Latif. Highlighting Rashid Latif's services to Pakistan, he said that he proved his mettle all over the world as a wicketkeeper-batsman and Prof. Dr. Aftab Hussain Gillani while recounting some memorable moments with him said that the last of Rashid Latif's domestic career Mentioning the match in which he was performing umpiring duties, Prof. Dr. Aftab Hussain Gillani said that Rashid Latif played his last match for Port Qasim and in his last match he also played a brilliant inning. The guest speaker, former wicketkeeper-batsman, while talking to the participants, spoke in detail about taking care of their health and maintaining their fitness even in Ramadan. He said that in order to move forward in your studies, it is necessary for you to be strong. He said that whether a young person is a student or a sportsman, it is important for him to set a time for rest, food, exercise and follow it. Finally, he also answered the questions of the participants. He also thanked the Vice Chancellor of Islamic University Bahawalpur, Prof. Dr. Athar Mahboob and the Sports Society for inviting him as the guest speaker.

Webinar of Sport Society eng

پی آر او نمبر 201/21،مورخہ30/04/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
سپورٹس سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے رمضان اینڈ فٹنس کے موضوع پر نیشنل ویبینار کا انعقاد کیا۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز ایڈوائزر سپورٹس سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی نے مہمان سپیکرپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ووکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف کے تعارف سے کیا۔انہوں نے راشد لطیف کی پاکستان کیلئے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ آپ نے بطوروکٹ کیپر بلے باز پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی نے ساتھ گزرے کچھ یادگار لمحات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ راشدلطیف کے ڈومیسٹک کیرئر کے آخری میچ کا تذکرہ کیا جس میں وہ ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے،پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی نے بتایا کہ راشد لطیف نے اپنا آخری میچ پورٹ قاسم کی جانب سے کھیلااور اپنے آخری میچ میں بھی انہوں نے ایک شاندار اننگ کھیلی۔ مہمان سپیکروسابق وکٹ کیپربلے بازنے شرکاء سے بات کرتے ہوئے صحت کا خیال رکھنے اور رمضان میں بھی اپنی فٹنس کوبرقرارکھنے کے حوالے سے تفصیلی بات کی۔انہوں نے طلباوطالبات سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پڑھائی میں آگے بڑھنے کیلئے آپ کا تندوتوانا ہونا ضروری ہے۔مزید ان کا کہنا تھا کہ ایک نوجوان چاہے وہ طالب علم ہو یا سپورٹس مین اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ آرام کیلئے،کھانے کیلئے،ورزش کیلئے ایک وقت مقرر کرے اور اس پر عمل کرے۔آخر میں انہوں نے شرکاء کے سوالوں کے جواب بھی دئیے اور انہیں بطور مہمان سپیکر مدعو کرنے پروائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور سپورٹس سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں ایڈوائزر سپورٹس سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور سپورٹس سوسائٹی کی طرف سے مہمان سپیکر کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیاکہ یہ سیشن سب کیلئے مفید ثابت ہو گا۔

Webinar on Sport Society

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.