About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Mehfil-e-Samaa by IUB on the occasion of Khawaja Ghulam Fareed URS

پی آر او نمبر 21/653مورخہ10.11.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
خواجہ فرید چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ہدایت پر دربار فرید مٹھن کوٹ میں (آج مورخہ 11نومبربروز جمعرات)دن بارہ بجے عظیم الشان محفل سماع منعقد کی جائے گی۔ تقریب کے میزبان خواجہ راول معین کوریجہ ولی عہد دربار غلام فرید واعزازی ڈائریکٹر و سیکریٹری خواجہ فرید چیئر ہوں گے۔ اس موقع پر ووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز، پروفیسر ڈاکٹر اختر علی ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن، پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین طاہر ڈین فیکلٹی آف کمپوٹنگ، سینئر اساتذہ کرام اور طلباء شریک ہوں گے۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے رحیم یار خان اور بہاولپور کیمپسز کے سینکڑوں طلباء بھی موجود ہوں گے۔ طلباء دربار حضرت خواجہ غلام فرید اور ملحقہ موزیم کا بھی دورہ کریں گے۔ اس موقع پر خصوصی انتظامی کمیٹی میں شامل خواجہ راول معین کوریجہ، ڈاکٹر آصف نوید رانجھا چیئرمین شعبہ سوشل ورک،ڈاکٹر رفیق السلام چیئرمین شعبہ اقبالیات، سلمان قریشی ڈائریکٹر آئی یو بی دوست اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزشہزاد احمد خالد انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

253428771_4283993318392717_5662117886914026145_n

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.