About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Member National Assembly Ms. Kanwal Shauzab meets Worthy Vice Chancellor

پی آر او نمبر344/20، مورخہ 24-11-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشیٹوز محترمہ کنول شوزب نے احمد پور شرقیہ سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی اسپیشل بس سروس کے اجراء کو سراہا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طلباء اور طالبات کے لیے بس سروس کا خصوصی آغاز احمد پور شرقیہ کے والدین کا دیرینہ مطالبہ تھا۔انہوں نے گزشتہ دنوں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات کے دوران بس سروس شروع کرنے کے لیے کہا تھا۔اس اسپیشل بس سروس کے آغاز سے پسماندہ علاقوں کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے حکومتی ویژن پر عمل درآمد ہے۔خاص طور پر احمد پور شرقیہ کی طالبات اب محفوظ اور آرام دہ بس سروس کے ذریعے جامعہ اسلامیہ میں تعلیم کے حصول کے لیے آسکیں گی۔ کنول شوزب نے بہاول پور کے نواحی علاقوں لودھراں، یزمان، مسافر خانہ اور خیر پور ٹامیوالی سے بھی بس سروس چلانے کے اقدام کو سراہا۔ 

Ms. Kanwal Shouzaib

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.