About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Member National Assembly met Vice Chancellor IUB

پی آر او نمبر188/21، مورخہ 24-04-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
رکن قومی اسمبلی سید مبین احمد نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلباء وطالبات، اساتذہ اور شعبہ جات کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کو جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیاہے۔ رکن قومی اسمبلی نے ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وا ئس چانسلر سے ان کے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پرو ائس چانسلر نے انہیں یونیورسٹی میں جاری تدریسی، تحقیقی، ترقیاتی سرگرمیوں اور انتظامی اصلاحات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ کو عالمی سطح کی یونیورسٹی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔انہوں نے رکن قومی اسمبلی کی آمد اور یونیورسٹی کے امور میں دلچسپی پر شکریہ اداکیا۔ سید مبین احمد نے کہا کہ وہ ہر فورم پر یونیورسٹی کی ترقی اور بہتری کے لیے بھر پور ساتھ دیں گے۔

WhatsApp Image 2021-04-24 at 2.43.12 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.