About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Member Syndicate praises admissions campaign at IUB

پی آر او نمبر205/20، مورخہ 31-8-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

ممبر سینڈیکٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سمیرا ملک نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں تدریسی اور انتظامی اقدامات خاص طور پر ایڈمیشن کے لیے کیے گئے بہترین اقدامات کو مثالی قرار دیا ہے۔ سمیرا ملک نے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے اُن کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن بہاول پور اور پنجاب کے دیگر اِداروں سے آنے والے طلبہ وطالبات کے لیے داخلوں کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ ون ونڈو ایڈمیشنز کے تحت ایک ہی کیمپس میں کاغذات کی جانچ پڑتال اور بینکنگ سسٹم والدین اور طلبہ وطالبات کے لیے بہتر بڑی سہولت ہے۔ انہوں نے انتہائی آسان ایڈمیشن پورٹل بنانے پر شعبہ آئی ٹی کی کاوشوں کو سراہا۔اِسی طرح رحیم یار خان اور بہاولنگر کیمپسز میں داخلہ حاصل کرنے والے طلباء کے لیے ملحقہ تحصیلوں اور قصبہ جات سے سپیشل بس سروس چلانے کو بھی احسن اقدام قرار دیا۔

Sumera Malik Member Syndicate Meet with WVC

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.