About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Mr. Moazzam Khan Durrani, PhD Scholar and Lecturer of Department of Pakistan Studies has got IRSIP Scholarship from HEC

پی آر نمبر 444/22
 مورخہ 14.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ پاکستان سٹڈیز فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز کے پی ایچ ڈی سکالر اور لیکچرار معظم خان درانی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے IRSIP سکالر شپ حاصل کیا ہے۔ اس سکالر شپ سے انہیں برطانیہ کی نامور کیمبرج یونیورسٹی میں تحقیقی مقاصد کے لیے شارٹ ٹرم گرانٹ موصول ہو گئی ہے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے معظم خان درانی کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اس ریسرچ گرانٹ سے تحقیقی سرگرمیاں موثر انداز سے سرانجام دیں سکیں گے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی ڈین فیکلٹی آف لاء و چیئرمین شعبہ پاکستان سٹڈیز، خزانہ دار پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر اور لیکچرار محمد وقاص شعبہ تاریخ بھی موجود تھے۔

 

IRSIP urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.