About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Muhammad Nawaz Sajid and Muhammad Abubakar, Ph.D. scholars of Siraiki Department, were declared successful

پی آر نمبر 395/22
 مورخہ 13/10/2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
شعبہ سرائیکی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے پی ایچ ڈی سکالرز محمد نواز ساجد اور محمد ابوبکر کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس گزشتہ روز شعبہ سرائیکی، بغدا د الجدید کیمپس میں منعقد ہوئے۔ مذکورہ سکالر زنے اپنے تحقیقی مقالے ڈاکٹرمحمد ممتازخان، اسلامیہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیے۔ اس موقع پرڈاکٹر خالد اقبال، ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان بہاول پور، ڈاکٹر شکیل پتافی، کوٹ مٹھن، راجن پور، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی، چیئرمین شعبہ اردو، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور پروفیسر ڈاکٹر مقبول حسین گیلانی، ملتان بطور بیرونی ممتحنین شریک تھے۔ اساتذہ نے پی ایچ ڈی سکالرز محمد نواز ساجد اور محمد ابوبکرکے تحقیقی مقالوں کو کامیاب قرار دیا اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسن چانڈیو، ڈاکٹر ریاض حسین سنڈھر، ڈاکٹر ممتاز خان بلوچ، بدر مسعود اسسٹنٹ پروفیسر، اطہر محمود لاشاری لیکچرار، انعم رفیق لیکچرار، نورین منظور لیکچرار، اللہ بخش ثاقب لیکچرار، مختلف فیکلٹی کے اساتذہ کرام، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز نے بھی شرکت کی۔

 

siraki scholars urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.