About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

News of delay in salaries of University's employees were malicious, Treasurer Prof. Dr. Abou Bakar

پی آر او نمبر277/22

 مورخہ 05.08.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (PR) خزانہ داراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورپروفیسر ڈاکٹر ابوبکر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہ میں تاخیر کی خبر بدنیتی پر مبنی تھی۔ حقیقت میں تو یونیورسٹی تاریخ میں پہلی بار مالیاتی لحاظ سے اس قدر مستحکم ہوئی ہے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورجو صرف تین برس پہلے 70 فیصد اخراجات کیلئے حکومتی گرانٹ کی محتاج تھی۔ اب خود کفالت کی منزل کو پہنچ چکی ہے اور 80 سے 90 فیصد اخراجات اپنے وسائل سے پورے کر رہی ہے۔ 3 ارب کا سالانہ بجٹ اس سال قریبا 9 ارب روپے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ترقیاتی بجٹ 4 ارب روپے ہے جو پونے ایک ارب ہوا کرتا تھا۔ طلباء وطالبات کی تعداد 60,000 کے قریب پہنچ گئی ہے اور نئے کیمپس قائم ہو رہے ہیں۔ بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کی نظیر ملنا مشکل ہے۔ طلباء وطالبات کے لیے 92 کروڑ روپے کے سکالرشپس اور مالیاتی کرائسس کا شکار والدین کی مدد کے لئے مالی مدد کا پروگرام اس یونیورسٹی کے مالیاتی استحکام کی واضح علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خزانہ برانچ میں مالیاتی امور کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے تاکہ جدید اور خود کار نظام سے فنڈز کا استعمال بالکل درست ہو۔ پرورفیسر ڈاکٹر ابوبکر نے مزید کہا کہ جب خزانہ برانچ سینڈیکیٹ میں نئے مالیاتی سال کا بجٹ پیش کرنے کی تیاری کر رہی تھی اسطرح کی بے بنیاد خبر پھیلا کر بے چینی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ یونیورسٹی میں مالیاتی امور قواعد و ضوابط کے مطابق احسن انداز سے سرانجام دیئے جا رہے ہیں۔

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.