About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Office of Occupational Health and Safety organized One Day Training of Teachers and Administrative Staff of BWN Campus

پی آر او نمبر84/21، مورخہ 18-02-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
آفس آف آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام بہاول نگر کیمپس کے تدریسی اور انتظامی عملے کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جامعہ اسلامیہ سب کیمپس بہاول نگر کے ڈائریکٹر رفاقت علی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ آفس آف آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ  کے سربراہ ڈاکٹر عمران منظور نے شرکاء کو بتایا کہ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر جامعہ اسلامیہ میں یہ دفتر قائم کیا گیا ہے تاکہ اساتذہ، ملازمین اور طلباء وطالبات کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے  اوراساتذہ اور طلباء کسی بھی ناگہانی آفت اور ایمر جنسی صورتحال کا مقابلہ کر سکیں۔ اس سلسلے میں آفس آف آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ یونیورسٹی کے تمام ملازمین کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کررہا ہے۔ اس دفتر نے کورونا بحران کے دوران بھی انتہائی جانفشانی اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں اور ملازمین وطلباؤ طالبات کی حفاظت اور بچاؤ کیلئے بھرپور مدد فراہم کی۔بہاولنگر کیمپس میں ہونے والے تربیتی پروگرام میں آتشزدگی سے بچاؤ اور ابتدائی طبی امداد کے علاوہ وبائی امراض سے بچنے کیلئے بھی خصوصی لیکچرز اور عملی مشقوں کا اہتمام کیا گیا۔

OSAH Training 2OSAH Training 1

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.