About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Officers of 46th Special Training Program of PAS from Civil Services Academy Lahore visited CIDS and Biodiversity Park

PRO No.328/23, dated 22.08.2023
Directorate of Public Relations, Islamia University Bahawalpur
Officers of the 46th Specialized Training Program of Pakistan Administrative Service from Civil Services Academy Lahore visited Cholistan Institute of Desert Studies, Baghdad-ul-Jadeed Campus the Islamia University of Bahawalpur and Biodiversity Park near Fort Darawar. On this occasion, Dr. Muhammad Abdullah, Director Cholistan Institute of Desert Studies and Biodiversity Park, gave a briefing and said that Cholistan Institute of Desert Studies is working for the protection and survival of local flora and fauna of Cholistan. In this institute, measures are taken to preserve and propagate Cholistani plants, including medicinally important herbs. For this purpose, a special seed bank has been established in Cholistan Institute of Desert Studies. Every year during the rainy season, our experts scatter these seeds in remote areas of Cholistan, which provides plant growth as well as food for the Cholistani birds. In the briefing of the Biodiversity Park, he said that this park with an area of 80 hectares is a sanctuary of Cholistani flora, fauna and birds. Natural environment is available in the park for the growth and development of Cholistani fauna. Also, experts in biology and related subjects from all over Pakistan come here and carry out research activities.


BP IUB eng

 

پی آر او نمبر 328/23
مورخہ 22.08.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
سول سروسز اکیڈمی لاہور سے آئے ہوئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 46 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے افسران نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے بغداد الجدید کیمپس میں واقع چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزٹ سٹڈیز اور فورٹ ڈراورکے قریب اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بائیو ڈائیورسٹی پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرمحمد عبداللہ ڈائریکٹر چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزٹ سٹڈیز اور بائیو ڈائیورسٹی پارک نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزٹ سٹڈیز چولستان کی مقامی نباتات اور حیوانات کے تحفظ اور بقاء کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس انسٹیٹیوٹ میں چولستانی پودوں جن میں طبی لحاظ سے اہم جڑی بوٹیاں بھی شامل ہیں، کو محفوظ بنانے اور ان کی افزائش کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزٹ سٹڈیز میں خصوصی سیڈ بینک قائم ہے۔ ہر سال موسم برسات میں ہمارے ماہرین چولستان کے دور دراز علاقوں میں ان بیجوں کو بکھیرتے ہیں جس سے نباتاتی افزائش کے ساتھ ساتھ چولستانی چرند پرند کی خوراک کا بھی انتظام ہوتا ہے۔ بائیو ڈائیورسٹی پارک کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 80 ایکٹر رقبے پر مشتمل یہ پارک چولستانی نباتات، جانوروں اور پرندوں کی پناہ گاہ ہے۔ پارک میں چولستانی حیات کی افزائش اور بڑھوتری کے لیے قدرتی ماحول دستیاب ہے۔ نیز پاکستان بھر سے حیاتیات اور متعلقہ مضامین کے ماہرین یہاں آکر تحقیقی سرگرمیاں سرانجام دیتے ہیں


BP IUB urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.