About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

On the occasion of Kashmir Solidarity Day 2023, an Arts Exhibition is on at Hakara Art Gallery, IUB

پی آر او نمبر 23/53
مورخہ 06.02.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر طلباء و طالبات کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش جاری ہے۔صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری ذولفقار علی مان اور سیکرٹری بہاول پور جم خانہ ملک اعجاز ناظم نے آج ہاکٹرہ آرٹ گیلری کا دورہ کیا۔ نمائش میں مظلوم کشمیریوں کی معاشرتی اور معاشرے کی صورتحال پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم دکھایا گیا ہے۔ صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباء وطالبات کی جانب سے کشمیر کی صورتحال پر فن پاروں کی نمائش خوش آئند عمل ہے۔ ملک اعجاز ناظم نے بھی طلباء وطالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقع پر پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ماریہ انصاری، فرجاد فیض اورابیرحیدر موجود تھے۔


arts exbhi kashmir

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.