About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Online seminar titled "Protecting the Honor of the Prophet and Our Responsibilities" at IUB

سیرت چیئر، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور عوام الناس کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اگاہی کے لیے مختلف موضوعات پر سیمینارز، ورکشاپس، قومی وبین الاقوامی کانفرنسزکے ذریعے کوشاں رہتی ہے۔ سیرت چیئر سوشل وسول سوسائٹیز کو روز مرہ میں پیش آمدہ مسائل کے حل کے لیے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں نامور اسلامک سکالرز کے وقیع لیکچرز کا انعقاد کی روایت کو  اپنے قیام سے لے کر اب تک برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس کا مقصد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے طلبہ کو منسلک کرنا ہے۔ بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے حقیقی عقیدت، کردار سے عملی سرشاری، معاشرے کی ترقی کی اصل روح ہے۔ 
آج مؤرخہ 11 مارچ، 2026 ئ، بوقت 10 بجے صبح، سیرت چیئر – فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک سٹڈیز (اسلامیہ یونیورسٹی  بہاولپور ) کے زیر اہتمام، ایک عظیم الشان سیمینار بعنوان :تحفظ ناموس رسالت اور ہماری ذمہ داریاں، ویڈیو آڈیو کانفرنس روم (خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم بغداد الجدید)، میں آنلائن منعقد ہوا۔ جس میں طلبہ وطالبات اوراساتذہ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نقابت کے فرائض ڈاکٹر صہیب جمیل لیکچرار شعبہ اسلامیات نے ادا کیے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ کوآرڈینیشن کے فرائض ڈاکٹر محمد امین شعبہ ٹرانسلیشن سٹڈیز نے سر انجام دیئے۔
بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمٰن ڈائریکٹر سیرت چیئر نے افتتاحی کلمات ادا کیے، انہوں نے منتظمین، تمام شرکا، اور مہمان مقررین کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ آج کا پروگرام مثالی  ہے جو کہ "تحفظ ناموس رسالت اور ہماری ذمہ داریاں"  کے عنوان سےمعنون ہے۔ بلا شبہ یہ ایمان کی اساس ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تحریم، توقیر  اور ناموس کا تحفظ ہو ۔ آج کا سیمینار اس سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ اس کا شعور طلبہ وطالبات میں اجاگر کیا جائے۔
تقریب کے مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ ہمدانی (یونیورسٹی آف پنجاب) نے اپنے خطاب میں شرکاء  کے سامنے،  حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان، عظمت، رفعت، مقام، منقبت، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے، تعلق، نسبت، محبت،  عقیدت اور عشق کو قرآن وسنت کی روشنی میں تفصیل سے بیان کیا۔ اور تحفظ ناموس رسالت کی اہمیت میں  تاریخ اسلامی سے کئی مثالیں پیش کیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی تحریم، تکریم اور توقیر ایمانی فریضہ ہے اور یہ اس بات کا  متقاضی ہے کہ الفاظ، کردار، افکار، تاثرات، خیالات میں ادب واحترام پنہاں ہو۔
صدرِ مجلس جناب پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز  نے معزز شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا جامعہ اسلامیہ بہاولپور بنیادی طور ایک ایسا دینی مدرسہ تھا جس نے معاشرے وفرد کی درست تربیت کے لیے قرآن کریم اور سنت نبوی کو مشعل راہ بنایا تھا۔ اور مسلسل اس بات کی کوشاں رہی ہے کہ مسلم فرد ہر لمحہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جڑا ہوا ہو۔ تاریخ گواہ ہے کہ اس جامعہ نواب صادق کے دور میں  تحفظ ناموس رسالت اور مسئلہ ختم نبوت  میں مثالی کرداد ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ طلبہ وطالبات میں اسلامی اقدار  کو خوب اجاگر کیا جائے، اور ان کے کردار کو سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے سرشار کیا جائے۔ تحفظ ناموس رسالت کی باقاعدہ مہم کا آغاز کیا۔  چنانچہ آج کا سمینار ایک سنہری موقع ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنا تعلق خوب مضبوط کریں اور آپ کی ناموس کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت ہمہ تن مثبت کردار ادا کریں  تاکہ ہماری زندگیاں رحمت وبرکت کا محور بن جائیں۔
 انہوں نے آخر میں محترم وائس چانسلر صاحب کی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت، رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی تحریم وتکریم، قرآن وسنت اور ان کی تعلیمات کے فروغ  کی کوششوں میں ان کردار  کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ محترم وائس چانسلر صاحب نے ہمیشہ اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کی ضرورت، اہمیت کا اظہار کیا ہے اور خوب تعاون فرمایا۔
تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

 

WhatsApp Image 2026-03-12 at 9.38.50 AM (1)WhatsApp Image 2026-03-12 at 9.38.50 AMWhatsApp Image 2026-03-12 at 9.38.51 AM (1)WhatsApp Image 2026-03-12 at 9.38.51 AM (2)WhatsApp Image 2026-03-12 at 9.38.51 AMWhatsApp Image 2026-03-12 at 9.38.52 AMWhatsApp Image 2026-03-12 at 9.38.53 AM (1)WhatsApp Image 2026-03-12 at 9.38.53 AMWhatsApp Image 2026-03-12 at 9.38.54 AM

© 2025 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.