Opening ceremony of 2nd International Conference on Emerging Trends in Physics held at KGF Auditorium, IUB
PRO No. 147/24 dated 06.05.2024
Directorate of Public Relations Islamia University Bahawalpur
Bahawalpur (P) The second international conference on modern trends in the field of physics has started at the Institute of Physics the Islamia University of Bahawalpur. British Council Pakistan and Queen Mary University of London, UK, are participating in this international conference in collaboration with the delegates from the universities of UK and Pakistan. Prof. Dr. Naveed Akhtar, Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur inaugurated the conference. He said that the Islamia University of Bahawalpur is actively working for high quality of teaching and research in the field of higher education. Our teachers, researchers and students are rendering valuable services in scientific fields and the alumni who have graduated from these fields are serving in the public and private sector in the country and abroad. The Vice-Chancellor welcomed the conference delegates to the Islamia University of Bahawalpur. He said that eminent experts in the field of physics will discuss the teaching and research in this field and the latest scientific trends during the two-day conference and will benefit our teachers and students. Prof. Dr. Saeed Ahmad Buzdar, Dean Faculty of Physical and Mathematical Science and Director of the Institute of Physics said that the Department of Physics, the Islamia University of Bahawalpur was established in 1977 and was given the status of Institute of Physics in the year 2020. Currently, BS, MPhil and PhD degrees are being given in 11 departments in the Institute of Physics. He expressed special thanks to British Council Pakistan, Queen Mary University London for their special support in organizing the conference. Pakistan UK Education Gateway British Council Pakistan representative Warda Dar said that faculty exchange with the Islamia University of Bahawalpur, provision of scholarships and cooperation with British universities in research activities are being implemented successfully. In the Islamia University of Bahawalpur, higher level teaching and research activities will continue to be co-operated through Pak-UK Education Gateway. On this occasion, Prof. Dr. Alan Drew delivered the keynote speech. Conference Secretary Dr. Kaneez Fatima while explaining the schedule of the two-day conference said that 7 parallel sessions will be held. In the first session, Prof. Dr. Javed Ahmad Bahauddin Zakariya University Multan, Prof. Dr. Afaq Ahmed Punjab University Lahore, Prof. Dr. Ajab Khan Kasi University of Balochistan Quetta, Dr. Muhammad Abrar Islamia University College Peshawar, Prof. Dr. Saleem Farooq Comcasts University Wahari Campus and Dr. Mohammad Riaz Punjab University Lahore addressed. In the second session, Dr. Sumara Ashraf, Women University Multan, Dr. Fayyaz Hussain Bahauddin Zakariya University Multan, Dr. Khalil Ahmad Emerson University Multan, Dr. Niaz Ahmad Bahauddin Zakaria University Multan, Saman Fatima the Islamia University of Bahawalpur, Arooj Shaheen the Islamia University of Bahawalpur, Iram Fida Women's University Multan and Prof. Dr. Noor ul Huda spoke.
پی آر او نمبر 147/24
مؤرخہ 06.05.2024
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ) انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں فزکس کے شعبے میں جدید رجحانات پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ برٹش کونسل پاکستان اور کوئین میری یونیورسٹی لندن برطانیہ کے اشتراک سے ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرنس میں برطانیہ اور پاکستان بھر کی جامعات سے آئے ہوئے مندوبین شریک ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تدریس و تحقیق کے اعلیٰ معیار کے لیے سرگرم عمل ہے۔ سائنسی شعبہ جات میں ہمارے اساتذہ، محققین اور طلبا و طالبات گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ان شعبوں سے فارغ التحصیل ایلومینائی ملک اور بیرون ملک سرکاری اور نجی شعبے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے کانفرنس کے مندوبین کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ فزکس کے شعبے کے نامور ماہرین دو روزہ کانفرنس کے دوران اس شعبے میں ہونے والی تدریس و تحقیق اور جدید ترین سائنسی رجحانات پر تبادلہ خیال کریں گے اور ہمارے اساتذہ اور طلبا و طالبات کو مستفید کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھیمیٹیکل سائنس و ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس نے کہا کہ شعبہ فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 1977 میں قائم ہوا اور سال 2020 میں انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کا درجہ دیا گیا۔ اس وقت انسٹی ٹیوٹ آف فزکس میں 11 شعبہ جات میں بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری دی جارہی ہے۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد میں خصوصی تعاون پر برٹش کونسل پاکستان، کوئین میری یونیورسٹی لندن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ پاک یو کے ایجوکیشن گیٹ وے برٹش کونسل پاکستان کی نمائندہ وردہ ڈار نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ساتھ فیکلٹی ایکسچینج، وظائف کی فراہمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں برطانوی جامعات سے تعاون پر کامیابی سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں اعلیٰ درجے کی تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں میں پاک یو کے ایجوکیشن گیٹ وے کے ذریعے تعاون و اشتراک جاری رہے گا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ایلن ڈریونے کلیدی خطبہ دیا۔ کانفرنس سیکرٹری ڈاکٹر کنیز فاطمہ نے دو روزہ کانفرنس کا شیڈول بتاتے ہوئے کہا کہ 7 متوازی سیشنز منعقد ہوں گے۔ پہلے سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر افاق احمد پنجاب یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر اجاب خان کاسی یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ، ڈاکٹر محمد ابرار اسلامیہ یونیورسٹی کالج پشاور، پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق کامسٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس اور ڈاکٹر محمد ریاض پنجاب یونیورسٹی لاہور نے خطاب کیا۔ دوسرے سیشن میں ڈاکٹر سمیرا اشرف، ویمن یونیورسٹی ملتان، ڈاکٹر فیاض حسین بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، ڈاکٹر خلیل احمد ایمرسن یونیورسٹی ملتان، ڈاکٹر نیاز احمد بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، ثمن فاطمہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، عروج شاہین اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، ارم فدا ویمن یونیورسٹی ملتان اور پروفیسر ڈاکٹر نور الہدیٰ نے خطاب کیا۔