About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

PEC has given Level II Accreditation to all programs of Faculty of Engineering IUB

PR No. 337/22, dated 15.09.2022
Directorate of Public Relations, the Islamia University of Bahawalpur
Pakistan Engineering Council has given Level II Accreditation to all programs of Faculty of Engineering the Islamia University of Bahawalpur. In these programs, re-accreditation has been approved for all sessions of BSc Computer Engineering 2005-2017 and also for 2019. Reaccreditation report of BSc Electrical Power Engineering session 2005-2017 and 2019 has also been approved. Reaccreditation of BSc Electronic Engineering 2017-18 and 2019-20 has been approved. Vice Chancellor Engr, Prof. Dr. Athar Mahboob has congratulated Dean Faculty of Engineering Engr. Prof. Dr. Muhammad Amjad, faculty members and students for this wonderful achievement. It is worth mentioning that due to Pakistan Engineering Council's higher education, standards and facilities, the Islamia University Bahawalpur has given accreditation to all the engineering programs, which has caused a wave of happiness among the teachers and students.





 

 

پی آراونمبر 346/22
 مورخہ 18.09.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو انجینئرنگ کی تعلیم میں سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی قیادت میں جہاں یونیورسٹی کی تمام فیکلٹیز اور تعلیمی پروگراموں کے معیار  میں آضافہ ہوا ہے، فیکلٹی آف انجینئرنگ کے تعلیمی معیار میں بھی ہونیوالی بہتری کے باعث پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انجینئرنگ فیکلٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے تمام  پروگراموں کو لیول II ایکریڈیشن دے دی ہے۔ ان پروگرام میں بی ایس سی کمپیوٹر انجینئرنگ، بی ایس سی الیکٹریکل پاور انجینئرنگ سیشن، بی ایس سی الیکٹرونکس انجینئرنگ سال 2018-22 اور 2019-23 تک کے سیشنز شامل ہیں۔ وائس چانسلر انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اس شاندار کامیابی پر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کو مبارکباد دی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل نے اعلیٰ تعلیم، معیارات اور سہولتوں کے باعث اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے تمام انجینئرنگ پروگراموں کو مستند قرار دیتے ہوئے ایکریڈ یشن دے دی ہے جس سے اساتذہ اور طلباء و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔  پاکستان انجینئرنگ کونسل کی لیول II ایکریڈیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے لیے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی واشنگٹن معاہدے کے مطابق دی گئی ہے۔ یہ معاہدہ دراصل انجینئرنگ کے انڈر گریجویٹس کورسز کے لیے رکن ممالک کے طلباء وطالبات کو مذ کورہ ممالک میں ملازمت کرنے کی اجازت دیتا ہے اور یہ ممالک مقامی طالب علموں کی طرح رکن ممالک سے آنے والے طلباء کو انجینئرنگ کے شعبے میں برابری کی سطح پر ملازمتیں فراہم کرتے ہیں۔ ان رکن ممالک میں آسٹریلیا، کینیڈا، چین، ہانگ کونگ، ایئر لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیاء، نیوزی لینڈ، پاکستان، بھارت، روس، سنگاپور، تائیوان، ترکی، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ اس پیشرفت سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے انجینئرنگ طلباء وطالبات کی رسائی عالمی مارکیٹ تک ہو گئی ہے۔

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.