
PhD Scholar Sundas Sana
پی آر او نمبر 358/26 مؤرخہ 11.09.2026
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
شعبہ باٹنی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی پی ایچ ڈی سکالرسندس ثناء کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس مورخہ14 ستمبر 2026 ، 11 بجے جناح آڈیٹوریم فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز بغداد الجدید کیمپس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منعقد ہوگا۔سندس ثناء نے اپنا تحقیقی مقالہ سپروائزرڈاکٹر مسرت رمضان اور کو سپروائزر ڈاکٹر ثمینہ اعجاز کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ اس موقع پرڈاکٹرانس علی شاہ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ باٹنی یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور بطور بیرونی ممتحن شرکت کریں گے۔