About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Phd open defense at Department of Chemistry

پی آر او نمبر23/02
 مورخہ 03.01.2023 
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ انسٹی ٹیو ٹ آف کیمسٹری اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے پی ایچ ڈی سکالرزبشریٰ بشیر اور محمد یٰسین کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس 5 جنوری 2023ء صبح 10:30 بجے شعبہ انسٹی ٹیو ٹ آف کیمسٹری، بغدا د الجدید کیمپس میں منعقد ہو گا۔ مذکورہ سکالرز نے اپنے تحقیقی مقالات پروفیسر ڈاکٹر ناہید ریاض، شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، اسلامیہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیے۔ بشریٰ بشیر کے تحقیقی مقالے کا عنوان "2,5-Disubstituted-1, 3, 4-Oxadizoles: Synthesis, Characterization and Biological Evaluations"  ہے جبکہ محمد یٰسین کے تحقیقی مقالے کا عنوان "N-Furfurylated 3,5-Disubstituted Triazoles Analogues: Synthesis, Characterization and Biological Assessment" ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سارہ مصدق، ایسویسی ایٹ پروفیسر شعبہ کیمسٹری، ویمن یونیورسٹی ملتان اور ڈاکٹر شہلا پروین اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ کیمسٹری، گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل / پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.