
PhD Open Defense At Department of Siraiki, IUB
پی آر او نمبر 335/26 مؤرخہ 31.08.2026
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
شعبہ سرائیکی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے پی ایچ ڈی سکالر اطہر محمود لاشاری کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس مورخہ2 ستمبر2026 ، 12بجےویڈیو کانفرنس روم خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم بغداد الجدید کیمپس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منعقد ہوگا ۔اطہر محمود لاشاری نے اپنا تحقیقی مقالہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو سابق چیئرمین شعبہ سرائیکی کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ اس موقع پر پروفیسرڈاکٹرشکیل پتافی ہیڈ شعبہ اردونیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس ملتان کیمپس بطور بیرونی ممتحن شرکت کریں گے۔اساتذہ طلبہ و طالبات اور ایم فل پی ایچ ڈی سکالرز کو شرکت کی دعوت عام ہے۔