About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

PhD Open Defense at the Department of Educational Training

پی آر او نمبر 23/150
مورخہ 5.04.2023
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ ایجوکیشنل ٹریننگ ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے پی ایچ ڈی سکالرز محمد احسان الحق فاروقی اور زاہد نذیر خان کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس مورخہ 6 اپریل 2023 کو صبح 10 بجے شعبہ ایجوکیشنل ٹریننگ ، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ محمد احسان الحق فاروقی کے تحقیقی مقالے کے سپروائزر ڈاکٹر مسعود احمد، شعبہ ایجوکیشن ٹریننگ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ہیں جبکہ زاہد نذیر خان نے اپنا تحقیقی مقالہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد اطہر خان، شعبہ ایجوکیشنل ٹریننگ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی نگرانی میں مکمل کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر جام محمد ظفر، اسسٹنٹ پروفیسر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ  اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان اور ڈاکٹر بشیر حسین، ایسویسی ایٹ پروفیسر شعبہ ایجوکیشن، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ تمام ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کو دعوت عام ہے۔

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.