About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

PHD Open Defenses at Departments of Education and Media Studies

پی آر او نمبر48/21، مورخہ 29-01-2021

پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ ایجوکیشن کے پی ایچ ڈی سکالرمصباح مختار کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس29جنوری 2021ء صبح  10:00بجے شعبہ ایجوکیشن، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان"A Study of Determinants of Quality Assurance of Teacher Education Programs at University Level in Pakistan"ڈاکٹر محمد جاوید، شعبہ ایجوکیشن، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عمیر علی خان، چیئر مین شعبہ ایجوکیشن، پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ اور ڈاکٹر خالد خورشید، چیئر مین شعبہ ایجوکیشن، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔

 

پی آر او نمبر49/21، مورخہ 29-01-2021

پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ میڈیا سٹڈیز کے پی ایچ ڈی سکالراعجاز احمد کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس30جنوری 2021ء صبح  11:00بجے آن لائن منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان"Role of Organizational Public Relations in Image Building of Publics in Pakistani Society" ڈاکٹر عبدالوواجد خان، پروفیسر، شعبہ میڈیا سٹڈیز،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ ڈاکٹر ارم سلطانہ، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ میس کمیونی کیشن گی سی یونیورسٹی فیصل آباد اور ڈاکٹر فائزہ لطیف، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گی۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.