About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

PNMC has allotted seats to University College of Nursing, IUB for MSN degree

PRO No. 10 /24, dated 09.01.2024
Directorate of Public Relations, Islamia University Bahawalpur
Bahawalpur (PR) Pakistan Nursing and Midwifery Council has given permission to University College of Nursing the Islamia University of Bahawalpur to start MS Nursing classes. In this regard, Pakistan Nursing and Midwifery Council has initially approved 20 seats for MS Nursing. The Higher Education Commission has already approved the Islamia University of Bahawalpur for MS Nursing. Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur Prof. Dr. Naveed Akhtar has congratulated Dean Faculty of Medicine and Allied Health Sciences Prof. Dr. Rao Saeed Ahmed, Principal University College of Nursing Dr. Farhan Mukhtar and students for this extraordinary achievement. He said that the launch of MS Nursing in the Islamia University of Bahawalpur is definitely a great success. The Vice Chancellor also thanked the Chairman Higher Education Commission, Pakistan Nursing and Midwifery Council in this regard. It is noteworthy that the Islamia University of Bahawalpur has established a Nursing College with modern facilities and qualified faculty for nursing education. This college is offering an international level graduate degree of BS Nursing. Now with the launch of MPhil classes, this college has gained a unique status in Pakistan. There is a huge demand for graduate nursing in Pakistan and worldwide and the Islamia University of Bahawalpur has become the only general sector university to provide trained manpower in the field of nursing.

 

پی آر او نمبر 10 /24
مورخہ 08.01.2024
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نے یونیورسٹی کالج آف نرسنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو ایم ایس نرسنگ کی کلاسز شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ اس سلسلے میں پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نے ابتدائی طور پر ایم ایس نرسنگ کی 20 نشستوں کی منظوری دے دی ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پہلے ہی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو ایم ایس نرسنگ کی اجازت دے دی ہے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے اس غیر معمولی کامیابی پر ڈین فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر راؤ سعید احمد، پرنسپل یونیورسٹی کالج آف نرسنگ ڈاکٹر فرحان مختار اور طلباء وطالبات کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ایم ایس نرسنگ کا اجراء یقینا بہت بڑی کامیابی ہے۔ وائس چانسلر نے اس سلسلے میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کا بھی شکریہ ادا کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں نرسنگ کی تعلیم کے لیے جدید سہولیات اور کوالیفائیڈ فیکلٹی پر مشتمل نرسنگ کالج قائم کیا ہے۔ اس کالج میں بی ایس نرسنگ کی بین الاقوامی سطح کی گریجویٹ ڈگری دی جا رہی ہے۔ اب ایم فل کلاسز کے اجراء سے یہ کالج پاکستان بھر میں منفرد حیثیت حاص کر چکا ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر میں گریجویٹ نرسنگ کی بہت زیادہ مانگ ہے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نرسنگ کے شعبے میں تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم کرنے والی واحد جنرل سیکٹر یونیورسٹی بن چکی ہے۔

 

UCON

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.