About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Pre-conference workshop on paper publication and academic writing by the Islamia University of Bahawalpur

پی آر نمبر 440/22
 مورخہ 12.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پیپر پبلیکیشن اینڈ اکیڈمک رائٹنگ کے موضوع پر پری کانفرنس ورکشاپ میں پروفیسر ڈاکٹر عرفان حسین احمد خان سابق چیئرمین شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی گورنمنٹ ایمرسن کالج یونیورسٹی ملتان نے خصوصی لیکچر دیا۔ یہ ورکشاپ شعبہ ہذا کے زیر اہتمام 22-23 نومبر کومنعقد ہونے والی دوسری کثیرالموضوعاتی بین الاقوامی کانفرنس برائے سماجی علوم و اطلاقی نفسیات کے سلسلے میں منعقد کی جا رہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چیئرمین شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی نے کہا کہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس میں ملائیشیاء، برطانیہ، فلپائن اور پاکستان کی مختلف جامعات سے مندوبین شریک ہوں گے۔ کانفرنس کے انعقاد میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر اورڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی کا خصوصی تعاون و سرپرستی حاصل ہے اور یہ ایونٹ یونیورسٹی کو قومی اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

 

psychology


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.