About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Pre-conference workshop on the role of timeline therapy in anxiety relief

پی آر نمبر 423/22
 مورخہ 30/10/2022

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

شعبہ اطلاقی نفسیات فیکلٹی آف سوشل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام بے چینی کی کیفیت کے خاتمے میں ٹائم لائن تھیراپی کے کردار کے موضوع پر پری کانفرنس ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ورکشاپ شعبہ اطلاقی نفسیات کے تحت آئندہ ماہ منعقد ہونیوالی نفسیاتی علوم اور دیگر سماجی علوم کے مابین باہمی تعلق پر منعقد ہونیوالی دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا حصہ تھی۔ اس موقع پر اس نامور نیوروسائکالوجسٹ ڈاکٹر محمد رفیق ڈار نے خصوصی لیکچر دیا۔ چیئرمین شعبہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے پری کانفرنس کے انعقاد میں خصوصی رہنمائی اور سرپرستی پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔


psycholgy

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.