About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Prime Minister's Ehsaas Scholarships Disbursement Ceremony

PRO No. 244/PR

Date: 26/09/2020

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

As many as 4140 students of the Islamia University of Bahawalpur received Prime Minister’s Ehsaas Scholarships worth Rs. 190 million. In this connection, a ceremony was held at Abbasia Campus participated by scholarship recipients, parents, faculty members and representatives of civil society. Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob Vice Chancellor along with notables Malik Habib Ullah Bhutta and Syed Tabish Alwari disbursed scholarships among students. In his address, the Vice Chancellor said that thousands of students from across the country have benefit from this scheme and the Islamia University of Bahawalpur is one of the leading university availing this scholarships scheme. He said that nations are competing globally in socio economic sector and their progress and uplift will be determined by their performance in higher education sector. The government has timely focused on higher education sector and launched scholarship assistance scheme which will ultimately boost socio economic progress of the country. He said that due to recent developments in the university, the IUB has become first choice of the students who will avail excellence in education through this higher education institution.

Ehsaas Scholarships distribution ceremony

پی آر او نمبر245/20، مورخہ 26-9-2020
وزیر اعظم پاکستان احساس سکالرشپس پروگرام کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 4140طلباء وطالبات میں 19کروڑ روپے کے وظائف تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوئی۔وائس چانسلرانجینئر پروفیسر ڈاکڑ اطہر محبوب نے ملک حبیب اللہ بھٹہ اور سید تابش الوری کے ہمراہ طلبہ وطالبات میں سکالرشپس تقسیم کیے۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے کہا کہ عالمگیر یت کے اس دور میں تمام قومیں معاشی میدان میں عالمی سطح پر بہترین مقام حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ سال 2050تک دنیا کی آبادی 10ارب تک پہنچ جائے گی اور اس کا 30فیصد یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو گی۔ اس عالمی مثابقتی دور میں ہمیں بھی اپنا مقام حاصل کرنا ہے اور یہ امر خوش آئند ہے کہ حکومت اس طرف بھرپور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ وزیر اعظم پاکستان احساس سکالرشپس پروگرام کے پہلے مرحلے میں ملک بھر سے ہزاروں طلبہ وطالبات مستفید ہوئے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے تمام جامعات میں 4140طلباء کے ساتھ اِ ن وظائف کا ایک بڑا حصہ حاصل کیا۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان احساس سکالرشپس پروگرام کے حکام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ داخلوں سے معلوم ہوا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اپنے معیاری تعلیمی پروگراموں اور سہولیات کے باعث طلباء وطالبات کی اولین ترجیح بن چکی ہے جو انتہائی خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ احساس سکالرشپس پروگرام کے دوسرے حصے کی رجسٹریشن جاری ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں طلباء کی تعداد حالیہ داخلوں کے بعد 35ہزار سے تجاوز کر جائے گی اور ہمارے طلباء وطالبات کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ اس سکالرشپ پروگرام سے استفادہ کریں۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال،ڈائریکٹر فنانشل اسسٹینس ڈاکٹر غلام حسن عباسی، ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول پور ریاض الحق بھٹی،سمیر ا ملک ممبر سینڈیکیٹ، نصیر احمد ناصر صدر پریس کلب، رانا خالد لقمان، پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر ابو بکر خزانہ دار، سول سائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Ehsaas Scholarships 3

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.