About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Prime Minister's Electric Wheelchairs ceremony at IUB

PRO No. 523/PR
Date: 10/09/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
As many as seven special students received electric wheelchairs in the second phase of Prime Minister's Pakistan Electronic Wheelchair Scheme at Islamia University of Bahawalpur. These electronic wheelchairs were distributed at Ghotvi Hall, the Islamia University of Bahawalpur. The chief guest of the event, Member National Assembly Makhdoom Syed Sami ul Hassan Gillani and Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob congratulated the special students who received wheelchairs and paid tribute to their tireless efforts for education. Seeing these children, one can be sure that our country is in strong hands, because if the special children of our country have this passion to move forward, then the rest of the youth of the country will surely play an important role in the development of their country. On this occasion, Pro Vice Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar, Prof. Dr. Jawad Iqbal, Dean Faculty of Management Sciences, Prof. Dr. Muhammad Amjad, Dean Faculty of Engineering, Prof. Dr. Sheikh Shafiq ur Rehman, Dean Faculty of Islamic Learning, Prof. Dr. Shazia Anjum, Dean Faculty. Of Science, Prof. Dr. Aftab Hussain Gillani, Dean Faculty of Law, Prof. Dr. Hussain Tahir, Dean Faculty of Computing, Prof. Dr. Asif Naveed Ranjha, Chairman Department of Social Work, Prof. Dr. Moazzam Jamil, Registrar, Prof. Dr. Sajjad Ahmad Paracha, Controller of Examinations, Prof. Dr. Abu Bakar, Treasurer and representatives of civil society were also present.

WhatsApp Image 2021-09-10 at 3.44.26 AM

پی آر او نمبر523/21، مورخہ10.09.2021 
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں وزیراعظم پاکستان الیکٹرانک ویل چیئر سکیم کے دوسرے فیز میں سات سپیشل طلباء و طالبات میں 
 الیکٹر انک ویل چیئر تقسیم کی گئیں۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورگھوٹوی ہال میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے دو سو سے زائد سپیشل طلباء و طالبات کو الیکٹرانک ویل چیئر سکیم کے تحت تقسیم کی جانے ویل چیئرز میں سے سات ویل چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سپیشل طلباء و طالبات میں تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  تقریب کے مہمان خصوصی  رکن قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اور وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ویل چیئر وصول کرنے والے سپیشل طلباء و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور حصول تعلیم کے لیے انکی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان بچوں کو دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ ہمارا ملک مضبوط ہاتھوں میں ہے، کیوں کہ اگر ہمارے ملک کے سپیشل بچوں میں آگے بڑھنے کا یہ جذبہ ہے تو ملک کی باقی یوتھ بھی یقینا اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ویل چیئر حاصل کرنے والے سپیشل طالب علم نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ اگر اس سکیم کو سکول لیول کے بچوں کے لیے بھی متعارف کرایا جائے تو یونیورسٹی لیول تک پہنچنے کے لیے جن تکالیف سے انہیں گزرنا پڑا ہے ان تکالیف سے دیگر سپیشل نوجوانوں کو بچایا جاسکتا ہے جو اس طرح کی مشکلات کے باعث اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دیتے ہیں۔سپیشل طلباء کو خصوصی توجہ دینے والے ڈرائیور کو یونیورسٹی کی جانب سے نقد انعام اور اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سپیشل طلباء و طالبات نے تعلیمی میدان میں اپنی ہمت سے یونیورسٹی لیول تک پہنچ کر ہمت مرداں، مدد خدا جیسے مقولے کو سچ کردکھانے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کی جانب سے کی جانے والی بہترین کاوش کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمان، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، ڈین فیکلٹی آف سائنس، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، ڈین فیکلٹی آف لاء، پروفیسر ڈاکٹر حسین طاہر، ڈین فیکلٹی آف کمپوٹنگ، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، چیئرمین شعبہ سوشل ورک، پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد پراچہ، کنٹرولر امتحانات،پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر، خزانہ داراور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔

WhatsApp Image 2021-09-10 at 3.44.25 AMWhatsApp Image 2021-09-10 at 3.44.25 AM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.