About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Vice Chancellor IUB deep sorrow and grief over the demise of a young and promising student

پی آر او نمبر415/21، مورخہ 05-07-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ایم بی اے ویک اینڈپروگرام انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ ایڈ منسڑیٹو سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طالب علم محمد شہباز ہفتے کے روز انتقال کر گئے۔سہ پہر 1بجے کے قریب کلاس میں ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے آکر انہیں ابتدائی طبی امدا دفراہم کی جس سے ان کی طبیعت میں بہتری آگئی اور ان کا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن نارمل ہو گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ان کی طبیعت کو بہتر قرار دیا تاہم اساتذہ اور طلبہ کے اسرار پر انہیں ایک طالب علم کے ہمراہ ریسکیو کی گاڑی میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال بھیجا گیا جہاں ان کی حالت کافی حد تک سنبھل گئی۔ تاہم شام 5بجے ہسپتال میں ان کی حالت دوبارہ بگڑ گئی اور 6:30پر ان کی وفات ہو گئی۔ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کے انتقال کی وجہ مرگی لکھا گیا ہے۔انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، پروفیسرڈاکٹرجواداقبال، ڈینز فیکلٹیز، پرنسپل آفیسرز اور فیکلٹی ممبران نے نوجوان  اور ہونہار طالب علم کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔شعبہ ھذا کے اساتذہ اور طلباء نے مرحوم کے گھر جاکر والدین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.