About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Prof. Dr. Hafiz Muhammad Athar Khan addressed the employees after assuming charge as Director IUB Campus Rahim Yar Khan

پی آر او نمبر 367 /23
مورخہ 14.09.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
گزشتہ روز ڈائریکٹر کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد اطہر خان نے چارج سنبھالنے کے بعد پہلی دفعہ اسٹیٹ کئیر ملازمین سے خطاب کیا۔ انہوں نے تمام آفس اٹینڈنٹ، مالی، بیلدار اور جنیٹرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک فیملی ہیں اور فیملی کی طرح ہی ایک دوسرے کی عزت کرتے ہوئے اور ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے اس کیمپس کو مزید نکھاریں گے۔ آپ سب کو ایک دوسرے کے ساتھ کام میں ہاتھ بٹانا چاہئیے۔ آپ سب کو اپنے بچوں کی طرح یونیورسٹی کے پودوں کا خیال رکھنا چاہئیے چونکہ اسٹیٹ کئیر ڈیپارٹمنٹ کسی بھی یونیورسٹی کا چہرہ ہوتا ہے اس لیے ہمیں اس چہرے کو مزید صاف ستھرا رکھنا ہوگا۔ آپ وہ لوگ ہیں جن کی بدولت کیمپس یعنی'' گلشن کا کاروبار'' چلتا ہے۔ ڈائریکٹر کیمپس نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ تمام ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں اور آپ سب کا بھی یہ فرض ہے کہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ آپ سب اپنی جگہ پہ ایک بڑے سسٹم کا ایک حصہ ہیں جو غیر محسوس انداز میں اپنا فرائض سر انجام دے رہے ہوتے ہیں۔ یوں یہ یونٹ مل کر ایک بڑے نظام کو چلنے میں مدد دے رہے ہوتے ہیں۔ آپ سب اپنی جگہ پر اہم ہیں اور میں آپ کے کیے گئے کام کو سراہتا ہوں اور توقع کرتا ہوں کہ اس کو مزید بہتر سے بہترین بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس کے بعد ڈائریکٹر کیمپس نے مختلف کیڈرز کے سپروائزر بنا کر ان کو فرائض تفویض کیے اور اسٹیٹ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے لیے ایک ایس او پی بنائی تاکہ انتظامی معاملات کو بہتر انداز میں دیکھا جا سکے۔ تمام ملازمین نے ڈائریکٹر کیمپس کے نئے اقدامات کی بھر پور پذیرائی کی۔ اسٹیٹ کئیر آفیسر شاہد حسین نے ڈائریکٹر کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی رحیم یار خان کیمپس کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قیمتی لمحات سے اسٹیٹ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے لیے وقت نکالا اور ہماری راہنمائی کی۔

 

Director RYK

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.