About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Prof. Dr. Jawad Iqbal has said that special admission and information centers have been established in the campuses

PRO No.223/24 dated 03.07.2024
Directorate of Public Relations Islamia University Bahawalpur
Bahawalpur (PR) Prof. Dr. Jawad Iqbal Chairman Admission Committee has said that special admission and information centers have been established in the campuses of Bahawalpur, Bahawalnagar, Rahim Yar Khan and Liaquatpur for students and parents who wish to enter the Islamia University of Bahawalpur. Faculty and staff members welcome students and provide guidance on admissions. In the Islamia University of Bahawalpur, an admission center has been established at Abbasia Campus in Bahawalpur, where online admission facility has been provided to the incoming students. Banking and photocopying facilities are available next to the admission center to facilitate all procedures through a one-window system. He said that in view of the economic conditions, the university is considering a 25 to 35 percent reduction in fees. Students can also pay the fee in two or three installments. Prof. Dr. Jawad Iqbal has said that economic difficulties will not be allowed to hinder the opportunities of higher education. Prof. Dr. Jawad Iqbal, Chairman Admission Committee, expressed these views while discussing on the occasion of visiting the admission cell. On this occasion, he inaugurated the admission hour campaign of the Islamia University of Bahawalpur on Facebook. Through this service, teachers will provide guidance to students regarding admissions and answer questions from 11 am to 12 pm every day. Prof. Dr. Jawa D Iqbal said that the first merit list of most of the BS programs will be posted on the university website this evening. He said that necessary steps are being taken regarding the LLB programme. LLB admissions will be started soon. He said not to listen to rumors related to computing and IT programs. Accreditation procedures for these programs are already underway. The IT programs of the Islamia University of Bahawalpur are nationally and internationally recognized. In view of the trend of the job market, students should actively enroll in IT programs. In response to a question, Prof. Dr. Jawad Iqbal said that students who failed the entrance test once should not be disappointed and should apply for the test again. Entrance tests are being conducted every week. He said that students who fail in a subject in the second year are given six months for supplementary examination. Prof. Dr. Jawad Iqbal said that apart from the online service of the university. You can also get information by contacting the university helpline number. To apply for admission, you can contact the university website www.iub.edu.pk and helpline numbers 0629255580, 03469255555, 03479255555. Athar Lashari, the host of the admission hour, said that through this service, students and teachers can get admission guidance. You can also get career guidance by contacting directly.

 

interview of jawad iqbal fall 2024 eng

 

پی آر او نمبر 223/24
مؤرخہ 03.07.2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں داخلے کے خواہشمند طلبا و طالبات اور والدین کے لیے بہاول پور، بہاولنگر، رحیم یارخان اور لیاقت پور کے کیمپسز میں خصوصی ایڈمیشن اور معلوماتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان مراکز میں اساتذہ کرام اور عملے کے ارکان طلبا و طالبات کو خوش آمدید کہتے ہیں اور داخلوں سے متعلق رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں بہاول پور میں عباسیہ کیمپس میں داخلہ مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں پر آنے والے طلبا و طالبات کو آن لائن داخلے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ داخلہ مرکز کے ساتھ ہی بینکنگ اور فوٹو کاپی کی سہولیات موجود ہیں تاکہ ون ونڈو سسٹم کے ذریعے بآسانی تمام مراحل طے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی حالات کے پیش نظر یونیورسٹی فیسوں میں 25 سے 35 فیصد کمی پر غور کررہی ہے۔ طلباء و طالبات دو یا تین اقساط میں بھی فیس جمع کراسکتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات کو اعلی تعلیم کے مواقعوں میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی نے ان خیالات کا اظہار ایڈمیشن سیل کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی فیس بک پر جاری ایڈمیشن آور مہم کا افتتاح کیا۔ اس سروس سے روزانہ 11 بجے سے 12 بجے  کے دوران اساتذہ کرام طلبا و طالبات کو داخلوں سے متعلق رہنمائی فراہم کریں گے اور سوالات کے جوابات دیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر جوا د اقبال نے کہا کہ زیادہ تر بی ایس پروگراموں کی پہلی میرٹ فہرست آج شام یونیورسٹی ویب سائٹ پر لگادی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایل ایل بی کے پروگرام سے متعلق ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایل ایل بی کے ایڈمشنز کا سلسلہ جلد شروع کر دیا جاے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹنگ اور آئی ٹی پروگراموں سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں۔ ان پروگراموں کی ایکریڈیٹیشن کا طریقہ کار ہوتا ہے جو پہلے سے جاری ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے آئی ٹی پروگرام قومی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔ جاب مارکیٹ کے رجحان کے پیش نظر طلباء و طالبات آئی ٹی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر داخلے لیں۔ ایک سوال کے جواب میں پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ ایک مرتبہ داخلہ ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے طلباء و طالبات مایوس نہ ہوں اور دوبارہ ٹیسٹ میں اپلائی کریں۔ ہر ہفتے داخلہ ٹیسٹ منعقد ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال دوئم میں ایک مضمون میں فیل ہونے والے طلباء و طالبات کو سپلیمنٹری امتحان کے لیے چھ ماہ کا موقع دیتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ یونیورسٹی کی آن لائن سروس کے علاوہ یونیورسٹی ہیلپ لائن نمبر پر بھی رابطہ کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ ایڈمیشن اپلائی کرنے کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.iub.edu.pk اور ہیلپ لائن نمبر 0629255580، 03469255555، 03479255555 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ایڈمیشن آور کے میزبان اطہر لاشاری نے کہا کہ اس سروس کے ذریعے طلبا و طالبات داخلوں سے متعلق رہنمائی کے علاوہ اساتذہ سے براہ راست رابطہ کرکے کیریئر سے متعلق رہنمائی بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

 

interview of jawad iqbal fall 2024 urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.