About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Professor Dr. Jawad Iqbal, chairman of the admission committee has said that the admission campaign is going on in IUB

PRO No. 248/24 dated 24.07.2024
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur
Bahawalpur (PR) Prof. Dr. Jawad Iqbal, chairman admission committee, speaking on the university Facebook during the live admission hour, said that the admission campaign is going on in Islamia University of Bahawalpur. The Faculty of Management Sciences and Commerce consists of three divisions including Department of Commerce, Department of Accounting and Finance and Institute of Business Management and Administrative Sciences. The Institute of Business Management and Administrative Sciences has nine departments, including the Department of Entrepreneurship and Innovation, Department of Tourism and Hospitality Management, Department of Project and Operation Management, Department of Islamic and Commercial Banking, Department of Marketing and International Business, Department of Finance, Department of Technology Management, Department of Management and HRM and Department of Administrative Sciences are included. He said that there are few universities in Pakistan where entrepreneurship department is working. This department is working very successfully in the Islamia University of Bahawalpur. There is a great demand for this degree in the world and the coming era is the era of artificial intelligence and marketing. He said that more than forty two teachers in the Faculty of Management Sciences and Commerce are PhD qualified. The Islamia University of Bahawalpur has a prominent position in Times Higher Education ranking and Faculty of Management Sciences and Commerce Research is ranked third position. Regarding the research projects, he said that during the semester break, students are sent for internships in various institutions to complete their research projects. Apart from this, the Faculty of Management Science and Commerce also organizes an annual job fair for the students so that the graduates can get employment opportunities. Regarding scholarship, he said that scholarships are available for all programs. The Faculty of Management Sciences and Commerce has started a series of loans for its students through a memorandum of understanding with Meezan Bank and such students who cannot pay their fees can pay their fees by taking loans from Meezan Bank. Easy loan installments are fixed which can be easily paid by the students. In response to a question regarding LLB admission, Professor Dr. Jawad Iqbal said that the merit list is made only after the LAT test and it is necessary to pass the late test for admission. Regarding the FATA seats, he said that according to the policy of the government of Pakistan, the seats are fixed for the male and female students of FATA and the admission will be opened for them soon. In response to the question regarding the installments of fees, he said that the fee committee of the Islamia University of Bahawalpur, considering the economic situation, has announced a reduction of 25% in some programs for newly enrolled students. Apart from this, a fixed fee has also been introduced in some new programs in which a fixed fee of 25,000 rupees per semester has been fixed so that more and more students can enroll in these new programs. There is a 25% fee reduction for alumni of the Islamia University of Bahawalpur. Apart from this, 10% fee reduction has also been given to students from colleges affiliated to the Islamia University of Bahawalpur. Professor Dr. Jawad Iqbal said that apart from the online service of the university, you can also get information by contacting the university helpline number. To apply for admission, you can contact the university website www.iub.edu.pk and helpline numbers 0629255580, 03469255555, 03479255555. The host of the admission hour, Mudassar Maqbool, said that through this service, students can get guidance regarding admissions. Apart from this, you can also get career guidance by contacting the teachers directly.

 

WhatsApp Image 2024-07-24 at 3.17.52 PM

 

پی آر او نمبر 248/24
مؤرخہ 24.07.2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی نے یونیورسٹی فیس بک پر براہ راست ایڈمیشن آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں داخلہ مہم جاری ہے۔ فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس تین حصوں پر مشتمل ہے جس میں ڈیپارٹمنٹ آف کامرس، ڈیپارٹمنٹ آف اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز شامل ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسزمیں نو شعبہ جات ہیں جن میں ڈیپارٹمنٹ آف انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن، ڈیپارٹمنٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلیٹی مینجمنٹ، ڈیپارٹمنٹ آف پروجیکٹ اینڈ اوپریشن مینجمنٹ، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اینڈ کمرشل بینکنگ، ڈیپارٹمنٹ آف مارکیٹنگ اینڈ انٹرنیشنل بزنس، ڈیپارٹمنٹ آف فنانس، ڈیپارٹمنٹ آف ٹیکنالوجی مینجمنٹ، ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ اینڈ ایچ ار ایم اور ڈیپارٹمنٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چند جامعات ہیں جہاں انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کام کررہے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں یہ ڈیپارٹمنٹ بہت کامیابی سے کام کررہا ہے۔ دنیا میں اس ڈگری کی بہت ڈیمانڈ ہے اور آنے والا دور آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور مارکیٹنگ کا دور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس میں بیالیس سے زائد اساتذہ پی ایچ ڈی کوالیفائیڈ ہیں۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی نمایاں پوزیشن ہے اور فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس ریسرچ میں تیسرے نمبر پر ہے۔ انہوں نے ریسرچ پروجیکٹس کے حوالے سے بتایا کہ سیمسٹر بریک کے دوران طلبا و طالبات کو انٹرنشپ کے لیے مختلف اداروں میں اپنا ریسرچ پروجیکٹ مکمل کرنے کے لیے بھجوایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس طلبا و طالبات کے لیے سالانہ جاب فیئر کا بھی انعقاد کرتا ہے تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات کو ملازمت کا موقع میسر ہو۔ سکالرشپ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ تمام پروگراموں کے لیے سکالر شپ میسر ہیں۔ فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس نے اپنے طلبا و طالبات کے لیے میزان بینک کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے ذریعے قرض حسنہ کا سلسلہ شروع کیا ہے اور ایسے طلبا و طالبات جو اپنی فیس ادا نہیں کرسکتے وہ میزان بینک سے قرض حسنہ لے کر فیس ادا کرسکتے ہیں۔ قرض کی آسان قسط مقرر کی گئی ہے جو طلبا و طالبات آسانی سے ادا کرسکتے ہیں۔ ایل ایل بی میں داخلے کے متعلق سوال کے جواب میں پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ لیٹ ٹیسٹ کے بعد ہی میرٹ لسٹ لگائی جاتی ہے اور اس میں داخلے کے لیے لیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے۔ فاٹا سیٹس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی کے مطابق فاٹا کے طلبا و طالبات کے لیے سیٹس مقرر ہیں ان کے لیے جلد داخلہ اوپن کیا جائے گا۔ فیسوں کی اقساط سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی فیس کمیٹی نے معاشی صورتحال دیکھتے ہوئے نئے داخلہ لینے والے طلبا و طالبات کے لیے کچھ پروگراموں میں 25 فیصد فیس میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ نئے پروگراموں میں فکس فیس بھی متعارف کرائی گئی ہے جس میں 25 ہزار روپے فی سیمسٹر فکس مقرر کی گئی ہے تاکہ ان نئے پروگرموں میں زیادہ سے زیادہ طلبا داخلہ لیں۔ ایم فل کرنے والے طلبا و طالبات کے لیے بہت بڑا اقدام کیا گیا ہے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ایلومینائی کے لیے 25 فیصد فیس میں کمی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے منسلک کالجز سے طلبا و طا لبات کو بھی 10 فیصد فیس میں کمی دی گئی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ یونیورسٹی کی آن لائن سروس کے علاوہ یونیورسٹی ہیلپ لائن نمبر پر بھی رابطہ کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ ایڈمیشن اپلائی کرنے کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.iub.edu.pk اور ہیلپ لائن نمبر 0629255580، 03469255555 ،03479255555 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایڈمیشن آور کے میزبان مدثر مقبول نے کہا کہ اس سروس کے ذریعے طلبا و طالبات داخلوں سے متعلق رہنمائی کے علاوہ اساتذہ سے براہ راست رابطہ کرکے کیریئر سے متعلق رہنمائی بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

 

WhatsApp Image 2024-07-24 at 3.17.37 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.