Provincial Minister for Energy Dr. Akhtar Malik inaugurated the work on 2.5 MW solar Power Park at IUB
PRO No. 32/PR
Date: 22/01/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
Provincial Minister for Energy Dr. Akhtar Malik has laid the foundation stone of a 2.5 MW solar energy project at the Islamia University of Bahawalpur. Talking to media persons on the occasion, the Provincial Minister said that the present government was working fast to increase efficiency and productivity in the power sector. Currently power supply projects are underway in 43 universities in the Punjab. The solar energy project to be set up at the Islamia University of Bahawalpur will generate 3.906 million units of electricity annually which will save Rs. 70 million. The project will be completed by the end of March. Vice Chancellor, Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Secretary Energy Department Muhammad Aamir Jan, Member National Assembly, Makhdoom Syed Sami ul Hassan Gillani, Members Provincial Assembly, Dr. Muhammad Afzal and Chaudhry Ahsan-ul-Haq, President Bahawalpur Chamber of Commerce and Industries Chaudhry Tanveer Mahmood, Deans, citizens, media representatives, teachers and students were present in large numbers. The Provincial Minister said that the present government had redefined its priorities and formulated policies in line with national interests and aspirations. The Energy Department was activated and steps were taken to provide affordable electricity through alternative renewable energy sources. He said that the energy project of the Islamia University of Bahawalpur was a gift from the Prime Minister of Pakistan Imran Khan for the people of Bahawalpur. Punjab has been declared a solar province. The Punjab government has 95,000 public connections for which the government pays Rs. 37 billion annually. These public connections are being shifted to solar connections in phases. On this occasion, he announced the establishment of Center of Excellence for Renewable Energy and Training at the Islamia University of Bahawalpur on the request of Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob. He said that the teaching and research achievements of the Islamia University of Bahawalpur were commendable and the establishment of this center would boost research in the field of energy. In his address on the occasion, Secretary Energy Muhammad Aamir Jan said that the Punjab government is paying full attention to energy management and has been the 2.5 MW solar power project at the Islamia University of Bahawalpur is an international level project. He said that in the next few years, all educational institutions and health centers in the province would be shifted to solar energy. Punjab will become a big province with a brilliant initiative in the government's energy plan. In his address on the occasion, Engr. Prof. Dr. Athar Mehboob, Vice Chancellor, Islamia University, Bahawalpur said that today is a historic occasion for the faculty and students of the University to witness this renewable energy initiative by the Punjab Government and especially the Department of Energy. The project will provide an opportunity for students to learn their research aspects and alternative energy sources. He was accompanied by Provincial Minister for Energy Dr. Akhtar Malik, Secretary Department Energy Muhammad Aamir Jan, Member National Assembly, Makhdoom Syed Sami ul Hassan Gillani, Members of Provincial Assembly and Member Syndicate Dr. Muhammad Afzal and Chaudhry Ahsan-ul-Haq, President Bahawalpur Chamber of Commerce and Industries Chaudhry Tanveer Mahmood thanked. Earlier, Provincial Minister for Energy Dr Akhtar Malik, Secretary Energy Department Muhammad Amir Jan, Member National Assembly, Makhdoom Syed Sami ul Hassan Gillani, Members of Provincial Assembly and Dr Muhammad Afzal and Chaudhry Ahsan-ul-Haq visited Islamia University Bahawalpur Solar Park. A detailed briefing was given on the project and it was informed that the project is expected to generate 3.9 MW of electricity and the project will be completed by March 31. On this occasion, the Provincial Minister also planted trees in the Solar Park under the Prime Minister's Clean and Green Campaign. Earlier, Provincial Minister Dr. Akhtar Malik called on Vice Chancellor Engineer Prof. Dr. Athar Mahboob at his office. On this occasion, the Vice Chancellor briefed him about the ongoing teaching, development and co-curricular activities of the University, especially in the context of Covid 19, online classes and examinations.
پی آر او نمبر32/21، مورخہ 22-01-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ڈھائی میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت بجلی کے شعبے میں کارکردگی اور استعداد بڑھانے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے۔ 43جامعات میں بجلی فراہمی کے منصوبہ جات جاری ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں لگائے جانے والے شمسی توانائی منصوبے سے 3.906ملین یونٹ سالانہ بجلی پیدا ہو گی جس سے 70ملین روپے کی بچت ہو گی۔ یہ منصوبہ مارچ کے اوآخر میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب،سیکریٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ محمد عامر جان، رکن قومی اسمبلی، مخدوم سیدسمیع الحسن گیلانی، اراکین صوبائی اسمبلی، ڈاکٹر محمد افضل اور چوہدری احسان الحق، صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری تنویر محمود، ڈینز، عمائدین شہر، میڈیا کے نمائندگا ن، اساتذہ اور طلباء وطالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آتے ہی ترجیحات کا عصر نو تعین کیا اور قومی مفادات اور امنگوں کے مطابق پالیسیوں کو ترتیب دیا۔ انرجی ڈیپارٹمنٹ کو فعال کیا گیا اور متباد ل وقابل تجدید ذرائع توانائی کے ذریعے سستی بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا توانائی کا منصوبہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بہاول پور کے لیے ایک تحفہ ہے۔ پنجاب کو سولر صوبہ ڈکلیئر کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے 95ہزار پبلک کنکشن ہیں جن کے لیے حکومت 37ارب روپے کی ادائیگی کرتی ہے۔ مرحلہ وار ان پبلک کنکشن کو سولر کنکشن پر شفٹ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی درخواست پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں سینٹر آف ایکسی لینس برائے قابل تجدید توانائی وتربیت کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی تدریسی اور تحقیقی کامیابیاں قابل ستائش ہیں اور اس مرکز کے قیام سے توانائی کے شعبے میں تحقیق کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے طلباء وطالبات سے کہا کہ وہ اپنی توانائیاں وطن عزیز کے لیے وقف کر دیں اور اپنی کاوشوں کا مرکز ومحور اپنے ملک کو بنائیں۔اس موقع پر اپنے خطاب میں سیکریٹری توانائی محمد عامر جان نے کہا کہ حکومت پنجاب انرجی مینجمنٹ پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پر میں 2.5میگا واٹ شمسی توانائی منصوبہ انٹرنیشنل سطح کا پراجیکٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند برسوں میں صوبہ کے تمام تعلیمی اِدارے اور ہیلتھ مراکز شمسی توانائی پر منتقل کر دیے جائیں گے۔ حکومت کے انرجی کے منصوبہ میں شاندار اقدام سے پنجاب بڑا صوبہ بنے گا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا کہ آج کا دن جامعہ کے اساتذہ اور طلباء وطالبات کے لیے تاریخی موقع ہے کہ حکومت پنجاب اور خصوصاً انرجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس قابل تجدید توانائی کے اس منصوبے سے طلبا وطالبات کو اپنی تحقیقی جہتوں کو اور توانائی کے متبادل ذرائع کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے جامعہ میں آمد پر سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت پر صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، سیکریٹری توانائی محمد عامر جان، سیکریٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ محمد عامر جان، رکن قومی اسمبلی، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی، اراکین صوبائی اسمبلی و ممبر سینڈیکیٹ ڈاکٹر محمد افضل اور چوہدری احسان الحق، صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری تنویر محمودکا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، سیکریٹری توانائی محمد عامر جان، سیکریٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ محمد عامر جان، رکن قومی اسمبلی، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی، اراکین صوبائی اسمبلی و ممبر سینڈیکیٹ ڈاکٹر محمد افضل اور چوہدری احسان الحق نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سولر پارک کا دورہ کیا۔ اس منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اس منصوبے سے 3.9میگا واٹ بجلی حاصل ہونے کی توقع ہے اور یہ منصوبہ 31مارچ تک مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے سولر پارک میں وزیراعظم پاکستان کلین اور گرین مہم کے تحت پودے بھی لگائے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے اُنہیں جامعہ جاری تدریسی، ترقیاتی او ر ہم نصابی سرگرمیوں خصوصاً کووڈ 19کے تناظر میں آن لائن کلاسز اور امتحانات کے بارے میں آگاہ کیا۔