Provincial Minister for Energy Dr. Muhammad Akhtar Malik inaugurated a 2.5 MW solar power plant at IUB
PRO No. 16/22
Dated 11.01.2022
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
Provincial Minister for Energy Dr. Muhammad Akhtar Malik inaugurated a 2.5 MW solar power plant at Baghdad ul Jadeed Campus the Islamia University of Bahawalpur. In which power supply from solar plant started. The total cost of the project, to be completed by the Punjab Energy Department is Rs. 300 million. Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Pro Vice Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar, Muhammad Afzal Member Provincial Assembly and others Members of Assembly were present on the occasion. Dr. Muhammad Akhtar Malik appreciated the efforts of the accompanying parliamentarians, vice chancellors and faculty who brought this project to completion. He said that the whole world has been moving towards this energy but we have installed power plants, thermal plants and other plants which have produced expensive electricity. He said that we have shifted 11000 primary schools to renewable energy and another 4500 schools will be completed this March and about 2400 basic health centers will also be completed in this financial year. 14 district hospitals have been shifted. In addition, police stations, shelter homes, commissioner office, colleges, universities and public connections will be transferred. He said that Quaid-e-Azam Solar Park initiating a project to generate 100 MW more power in the solar park which would provide power to Orange Train and other departments. Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur said that the energy we get under the Prime Minister's Pakistan Program will save the University about Rs 70 million. On the occasion, the Provincial Minister said that this project is part of the Punjab government's plan to connect Punjab's universities and educational institutions with solar energy so that under the Green Pakistan Vision of the Prime Minister of Pakistan, Punjab can be provided environmentally friendly energy and save billions of rupees in foreign exchange. Later, the Provincial Minister accompanied by the Vice Chancellor visited the development projects including the College of Nursing, amphitheater, faculty buildings under construction under public-private partnership at a cost of Rs. 4 billion, new building of College of Art and Design. During his visit, the Provincial Minister also visited the Hakra Art Gallery and appreciated the works of art created by the students. He later addressed the teachers and students in the Main Auditorium. On this occasion, Project Director Arif Mansoor Qaisarani gave a detailed briefing on Solar Park.
پی آر او نمبر 22/16مورخہ11.01.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
صوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغداد الجد ید کیمپس میں 2.5MWسولر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ جس میں سولر پلانٹ سے بجلی کی فراہمی کاآغاز ہو گیا۔ محکمہ توانائی حکومت پنجاب کی جانب سے مکمل کیے جانے والے اس منصوبے کی کل لاگت 30 کروڑ روپے ہے۔2.5میگا واٹ سستی بجلی کا یہ منصوبہ جامعہ کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ قومی گرڈ نظام کو بھی سپلائی مہیا کرئے گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، محمد افضل ممبر صوبائی اسمبلی اور اراکین اسمبلی موجود تھے۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ30کروڑ روپے لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ساتھ آئے ہوئے مارلیمنٹرین، وائس چانسلراور فیکلٹی کی کاوشوں کا سراہا جنہوں نے اس منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں جس رفتار سے رینوایبل انرجی کی طرف جانا چاہیے تھا پچھلی تین دہائیوں سے پوری دنیا اس انرجی کی طرف جا رہی تھی ہم نے کورپاور پلانٹ، تھرمل پلانٹ اور ایسے پلانٹ لگائے جس سے مہنگی بجلی پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے 11ہزار پرائمری سکولوں کو رینوایبل انرجی پر منتقل کر دیا ہے اور مزید 4500سکول اس مارچ میں مکمل ہوجائے گے اور 2400کے قریب بنیادی صحت کے مراکز بھی اس مالی سال میں مکمل کر لیے جائیں گے۔14 ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل ہو چکے ہیں اور باقی اگلے سال میں مکمل ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ پولیس اسٹیشن، شیلٹر ہومز،کمشزآفس، کالجز، یونیورسٹیزاور پبلک کنکشن کو بھی منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ قائد اعظم سولر پارک میں مزید 100میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں جس سے اورنج ٹرین اور دیگر محکموں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان پروگرام کے تحت ہمیں جو انرجی ملے گی اُس سے یونیورسٹی کو تقریبا70ملین روپے کی سالانہ بچت ہو گی جب یونیورسٹی کا انرجی لوڈ کم ہوگاتو نیٹ میٹرنگ کے ذریعے نیشنل گریڈ میں بھی بجلی مہیا کریں گے جس سے یونیورسٹی کو کافی بچت ہو گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ حکومت پنجاب کا پنجاب کی جامعات اور تعلیمی اداروں سکولوں کو سولر توانائی سے منسلک کرنے کا حصہ ہے تاکہ وزیر اعظم پاکستان کے گرین پاکستان ویژن کے تحت پنجاب کو ماحول دوست توانائی سے منسلک کیا جائے اور اربوں روپے کے زرمبادلے کی بچت ہو۔ بعدازاں صوبائی وزیر نے وائس چانسلر کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا جن میں پاکستانی جامعات میں اپنی نوعیت کا پہلا کالج آف نرسنگ، ایمفی تھیٹر، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 4ارب روپے کے زیر تعمیر فیکلٹی عمارات، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی نئی عمارت شامل ہے۔صوبائی وزیر نے اپنے دورے کے دوران ہاکڑہ آرٹ گیلری کا بھی دورہ کیا اور طلباء وطالبات کے بنائے ہوئے فن پاروں کی تعریف کی۔ بعدازاں انہوں نے مرکزی آڈیٹوریم میں اساتذ ہ اور طلباء وطالبات سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر عارف منصورقیصرانی نے سولر پارک سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔