About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Punjab Bait-ul-Maal announced Scholarships for IUB Students

پی آر او نمبر361/21، مورخہ 15-06-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
پنجاب بیت المال اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اشتراک سے طلباء وطالبات کو سکالرشپس فراہم کرئے گا۔اس سلسلے میں سکالرشپس تقسیم کرنے کی ایک تقریب کل بدھ کو غلام محمد گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس منعقدہو گی۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیامہمان خصوصی ہوں گے اور  پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب وائس چانسلر تقریب کی صدارت کریں گے۔اس بات کا اظہار ایک  نمائندہ وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔وفد میں سید تحسین نواز گردیزی ضلعی صدر پی ٹی آئی، سید صلاح الدین جیلانی چیرمین ضلعی بیت المال،  طارق مجید چوہدری جنرل سیکریٹری ضلعی بیت المال، سید اعجازحسین بخاری بیت المال، اورمخدوم سید امجد بخاری ممبر ضلعی امن کمیٹی اور ساوتھ پنجاب پریزڈنٹ پاکستان گروپ آف جرنلسٹ شامل تھے۔شرکاء نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی قیادت میں تدریس و تحقیق سمیت ہر شعبے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے میگا پروجیکٹس کے لیے حکومتی گرانٹ کا اعلان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو عالمی سطح کی یونیورسٹی بنانے میں اہم کردارادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور طلباء وطالبات کو وظائف کی فراہمی میں بھی تمام جامعات میں سب سے آگے ہے۔ اسی طرح طلباء وطالبات کے لیے دوسرے شہروں میں بس سروس کی فراہمی ایک بہت بڑی سہولت ہے جس سے سینکڑوں طلباء وطالبات مستفید ہو رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2021-06-15 at 5.42.38 PM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.