About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Respectable Members of Bahawalpur Bar Association visited IUB and met WVC Engr Prof Dr Athar Mahboob

بہاول پور (   ) بہاول پور بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے صدر حامد اختر‘ جنرل سیکرٹری عابد علی قریشی‘ مسعود عزیز ایڈووکیٹس نے ملک ارشد سابق ڈائریکٹر بیت المال کے ہمراہ وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب (تمغہ امتیاز) سے وی سی سیکرٹریٹ بغدالد الجدید کیمپس میں ملاقات کی۔ اِس موقع پر وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے وکلاء وفود کو یقین دہانی کرائی کہ بہاول پور بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے وکلاء کے بچوں کے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں داخلوں کیلئے کوٹہ مختص کیا جائیگا۔ اِس حوالے سے ملاقات میں عابد علی قریشی جنرل سیکرٹری نے سفارشات پیش کیں جس پر وائس چانسلر نے جلد بہاول پور بار ایسوسی ایشن بہاول پور اور یونیورسٹی کے مابین ایک ایم او یو سائن کرنے اور اِس مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کو تیز کرنے کا عندیہ دیا۔ ملاقات میں حامد اختر ایڈووکیٹ صدر بار نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور وائس چانسلر کی یونیورسٹی میں کی گئی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر مسعود عزیز ایڈووکیٹ اور ملک ارشد سابق ڈائریکٹر بیت المال بھی اُنکے ہمراہ تھے۔


BAR association

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.