About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Road Safety Awareness Seminar organized by IUB, Pakistan Motorways Police and Lucky Snacks

PRO No. 107/24 dated 27.03.2024

Directorate of Public Relations Islamia University Bahawalpur

Faculty of Physical and Mathematical Sciences Islamia University Bahawalpur, Lucky Snacks and Pakistan Motorways Police organized an awareness seminar on road safety. Speaking at the ceremony, Dean Faculty of Physical and Mathematical Sciences Professor Dr. Saeed Ahmad Buzdar said that today's seminar is a milestone for the awareness of road safety among students. Of course, showing responsible behavior on the road is our first responsibility. He thanked the Pakistan Motorway Police for the awareness regarding traffic safety. Superintendent of Police Maqsood Dogar said that the Motorway Police is always ready for prevention, awareness and assistance of traffic accidents in Pakistan. Citizens also have a responsibility to cooperate with the Motorway Police and walk by our side towards a safe Pakistan. Expressing their thoughts on this occasion, the speakers said that male and female students are the future of Pakistan and it is our responsibility to make their lives safe. More than 3000 traffic accidents occur in Punjab on a daily basis. Every traffic accident proves to be painful for a family, so it is incumbent upon us to take care of our lives and the lives of others while traveling on the road. At the beginning of the seminar, Inspector Mohammad Amir gave a detailed briefing on road safety. He urged the students to obey traffic signs and rules while traveling on the road. Avoid using the phone while driving and stop the car for five to ten minutes every two hundred kilometers to relieve fatigue. In the event, 25 safety helmets and gift hampers were also distributed among the students. Uzair Chaudhary, Head of Lucky Snacks, Faculty members Dr. Jam Sajjad Hussain, Dr. Bushra, Dr. Muhammad Faisal, Dr. Usman Mustafa and others participated in the seminar.

 

434360379_806981361470143_5252949593721777117_n

 

 

پی آر او نمبر 107/24
مؤرخہ 27.03.2024

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھیمیٹکل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور لکی سنیکس اور پاکستان موٹرویز پولیس کے باہمی اشتراک سے روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی سیمنار کا انعقاد ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھیمیٹکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار کا کہنا تھا کہ آج کا سیمینار طلبہ و طالبات میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یقینا سڑک پہ ذمہ دار رویے کا اظہار کرنا ہماری اولین ترین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ٹریفک سیفٹی سے متعلق آگاہی پر پاکستان موٹروے پولیس کا سے شکریہ ادا کیا۔ سپرنٹینڈنٹ آف پولیس مقصود ڈوگر نے کہا کہ موٹروے پولیس پاکستان میں ٹریفک حادثات کی روک تھام، آگاہی اور مدد کے لیے ہردم تیار رہتی ہے۔ شہریوں پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ موٹروے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور محفوظ پاکستان کی طرف ہمارے شانہ بشانہ چلیں۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے کہا طلبہ و طالبات پاکستان کا مستقبل ہیں اور ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر پنجاب میں تین ہزار سے زائد ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں۔ ہر ٹریفک حادثہ ایک گھرانے کے لیے تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے اس لئے یہ ہم پہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم سڑک پہ سفر کرتے وقت اپنا اور دوسروں کی زندگیوں کا خیال رکھیں۔ سیمینار کے آغاز میں انسپکٹر محمد عامر نے روڈ سیفٹی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے طلبہ و طالبات پہ زور دیا کہ وہ سڑک پہ سفر کرتے وقت ٹریفک سائن اور قوانین کی پاسداری کریں۔ دوران ڈرائیونگ فون کے استعمال سے اجتناب کریں اور ہر دو سو کلومیٹر کے فاصلے پر پانچ سے دس منٹ کے لیے گاڑی سائیڈ پہ روک کر تھکان ہلکی کریں۔ تقریب میں طلبہ و طالبات کے درمیان 25 سیفٹی ہیلمٹ اور گفٹ ہیمپرز بھی تقسیم کیے گئے۔ سیمینار میں لکی سنیکس کے سربراہ عزیر چودھری، فیکلٹی ممبران ڈاکٹر جام سجاد حسین، ڈاکٹر بشری، ڈاکٹر محمد فیصل، ڈاکٹر عثمان مصطفی اور دیگر نے شرکت کی۔


434184482_806971844804428_2332207219381107078_n434346422_806971878137758_8710810185804465404_n432777448_806971984804414_1357015076675914295_n

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.