About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Scouts Group of DSA, IUB performed 25 days of services for the convenience of pilgrims at Haji Camp Multan

پی آر او نمبر23/255
مورخہ 19.06.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افئیرز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سکاؤٹس گروپ نے حاجی کیمپ ملتان میں حجاج کرام کی سہولت کے لئے 25 روز خدمات سرانجام دیں۔ ڈائریکٹرسٹوڈنٹ افئیرز، رضوان مجید نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور حکومت پاکستان اور پنجاب بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے خصوصی درخواست موصول ہوئی اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر یونیورسٹی سکاؤٹس گروپ کا دستہ حاجی کیمپ ملتان میں متعین کیا گیا۔ ڈائریکٹر حج، ریحان عباس کھوکھر نے حج آپریشن 2023ء میں خدمات کے لئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے سکاؤٹس گروپ کے دستے کی فراہمی پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے گروپ لیڈر محمد مونس یزدانی، گروپ سیکرٹری، محمد سلیم، عطاء المصطفی اور دیگر کو خصوصی توصیفی سرٹیفیکیٹس عطاء کیے اور خصوصی تعاون پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کیا۔

 

scout hajj

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.