About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Seerat-ul-Nabi Conference was held at Abassia Campus, IUB

پی آر او نمبر 371/24
مؤرخہ 13.10.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

اسلامیہ یونیورسٹی، بہاول پور، ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر انتظاام آئی یو بی مجلس مباحث اور نعت و قرات سوسائٹی نے سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں شریک سکالرز پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالرحمن چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف قرآنک سٹڈیز، ڈاکٹر شبانہ نذر ایڈوائزر آئی یو بی نعت و قرات سوسائٹی، ڈاکٹر محمد آصف ندیم ایڈوائزر آئی یو بی ڈبیٹنگ سوسائٹی اور مہمان شخصیت اویس ربانی نے نوجوان طلباء و طالبات کو نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی حیات طیبہ کو عصر حاضر میں نوجوانوں کے لئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے سنت نبوی صلیٰ اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اتباع کرنے اور عملی انداز میں پیروی کرکے تمام دنیا کے لئے نمونہ بننے پر زور دیا۔ مقررین نے نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا اسوہ حسنہ تمام دنیا کے لئے قابل تقلید قرار دیا اور اسوہ حسنہ کے تمام محاسن کو اجاگر کیا۔ کانفرنس کے مندوبین نے انتہائی فصاحت و بلاغت سے نوجوانوں کے فکری استدلال کی تشفی کی اور ان کے اس ذوق و شوق کو سراہا۔ اس کانفرنس میں طلبا کے ساتھ جامعہ اسلامیہ بہاولپور کے اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر نوید رانجھا چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک و ڈائریکٹر بورڈ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز و ریسرچ نے کی۔ اس کانفرنس کے مہمان اعزاز میں ڈاکٹر عدنان بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز و پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد ایڈوائزر آئی یو بی سائنس اینڈ پروموشن سوسائٹی شامل تھے۔


462710369_940345461467065_6496597511684550504_n

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.