About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Sichuan Agricultural University China sent a special letter to IUB, expressing regret and assistance for the devastation

PRO No.323/22, dated 06.09.2022
Public Relations Office, the Islamia University of Bahawalpur
 The ongoing aid campaign for the flood victims by the Islamia University of Bahawalpur is getting great recognition at the national and international level. China's Sichuan Agricultural University Vice President Professor Dr. Lu Yanli wrote a special letter to Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob and Director Intercropping Technology Dr. Muhammad Ali Raza and expressed his regret over the recent rains and floods in Pakistan. He also expressed his grief to the flood-affected university teachers and students and said that the teachers and students of Sichuan Agriculture University are standing with the Islamia University of Bahawalpur in the hour of trouble. China and Pakistan have a long-standing friendship. The Islamia University of Bahawalpur and Sichuan Agriculture University are cooperating in many fields and the Islamia University of Bahawalpur sends its best students to Sichuan Agriculture University for higher education. He expressed hope that the affected students of the Islamia University of Bahawalpur will face this natural calamity steadfastly and return to their daily life as soon as possible. The Islamia University of Bahawalpur flood relief camp has so far provided aid worth Rs 50 lac to the flood affected areas. Focal Person of the Islamia University of Bahawalpur for relief campaign for flood victims Prof. Dr. Asif Naveed Ranjha said that Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry is also cooperating with the Islamia University of Bahawalpur in relief activities and soon the consignment of relief campaign will be sent to Rahim Yar Khan. Senior Tutor and Chairman Department of Media and Communication Studies Prof. Dr. Abdul Wajid Khan said that in the past few days, relief materials worth Rs 25 lac were distributed by the students of Performing Art Society in the flood affected areas of Rajanpur. The faculty members of the Islamia University of Bahawalpur Rahim Yar Khan Campus distributed ration, tents and clothes to more than 40 flood affected families yesterday. Director Rahim Yar Khan Campus Mian Muhammad Umair Ashraf said that under the supervision of Asadullah Lecturer of Mathematics Department, more than 300 flood affected families received relief goods of worth more than 10 lac including sugar, rice, dry ration, tarpals and cots. Insha Allah, Rahim Yar Khan Campus will soon distribute relief materials to more than 300 affected families in next phase.


FRC eng

 

 

پی آر او نمبر 323/22

 مورخہ 06.09.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے جاری امدادی مہم کو قومی اور عالمی سطح پربھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ چین کی سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر لویان لی نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور ڈائریکٹر انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد رضا علی کو خصوصی خط لکھا اور پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہونے والے یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء وطالبات سے بھی اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء وطالبات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چین اور پاکستان درینہ دوستی کے رشتے میں بندھے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی بہت شعبوں میں آپس میں تعاون کر رہے ہیں اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے اپنے بہترین طلباء وطالبات کو اعلیٰ تعلیم کے لیے سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی بھیجا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے متاثرہونے والے طلباء و طالبات ثابت قدمی سے اس قدرتی آفت کا مقابلہ کریں گے اور جلد از جلد اپنی روز مرہ زندگی میں واپس لوٹیں گے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپ کی جانب سے اب تک 50 لاکھ روپے مالیت کی امداد سیلاب متاثرہ علاقوں تک پہنچا دی گئی ہے۔ فوکل پرسن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور برائے امدادی مہم سیلاب زدگان پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے بتایا کہ بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھی امدادی سرگرمیوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور جلد ہی امدادی مہم کی کھیپ رحیم یار خان کے متاثرہ لوگوں تک پہنچائی جائے گی۔ سینئر ٹیوٹر اور چیئرمین شعبہ میڈیا سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان نے بتایا کہ گزشتہ دنوں 25 لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان پرفارمنگ آرٹ سوسائٹی کے طلباء وطالبات نے راجن پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رحیم یار خان کیمپس کے فیکلٹی ممبران کی جانب سے گزشتہ روز 40 سے زائد سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن، چارپائیاں اور کپڑے تقسیم کیے گئے۔ ڈائریکٹر رحیم یار خان کیمپس میاں محمد عمیر اشرف نے بتایا کہ اسد اللہ لیکچرار شعبہ ریاضی کی زیر نگرانی 300 سے زائد سیلاب متاثرہ خاندانوں میں 10 لاکھ سے زائد مالیت کا امدادی سامان جس میں آٹا،چینی، چاول،خشک راشن،تڑپالیں اور چارپائیاں تقسیم کیا جا چکا ہے۔انشاء اللہ جلد رحیم یار خان کیمپس کی جانب سے مزید 300 سے زائد متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔



 

 

FRC urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.