About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Students of the Islamia University of Bahawalpur visit Cholistan Special Education School in Bahawalpur Garrison

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبہ کا چولستان سپیشل ایجوکیشن اسکول کا بہاولپور گیریژن میں مطالعاتی دورہ

بہاولپور:
اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے طلبہ نے بہاولپور کینٹ میں واقع چولستان سپیشل ایجوکیشن اسکول کا مطالعاتی دورہ کیا، جس کا مقصد خصوصی بچوں کی تعلیم، تربیت اور ان کے سیکھنے کے طریقۂ کار کو قریب سے سمجھنا تھا۔

اس دورے کے دوران طلبہ نے مشاہدہ کیا کہ کس طرح خصوصی بچوں کے لیے ایک منظم، مؤثر اور دوستانہ تعلیمی ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔ طلبہ کو آگاہ کیا گیا کہ سپیشل ایجوکیشن کا نظام کس طرح بچوں کی انفرادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا جاتا ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں سیکھ سکیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکیں۔
طلبہ نے یہ بھی دیکھا کہ خصوصی بچوں کو نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں میں شامل کیا جاتا ہے بلکہ مختلف غیر نصابی سرگرمیوں (Extra-Curricular Activities) کے ذریعے ان کی ذہنی، جسمانی اور سماجی نشوونما پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو ایک باوقار، خود مختار اور نارمل زندگی گزارنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔
اس مطالعاتی دورے سے اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے طلبہ نے خصوصی تعلیم کے نظام، اس کی اہمیت اور معاشرے میں اس کے مثبت کردار کے بارے میں قیمتی تجربات حاصل کیے۔ طلبہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ایسے ادارے خصوصی بچوں کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشرے کا فعال رکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔
آخر میں طلبہ نے چولستان سپیشل ایجوکیشن اسکول کی انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے تعلیمی و تربیتی دورے طلبہ کی عملی سیکھنے کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بناتے رہیں گے

 

© 2025 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.