About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Syndicate Committee meeting was held at Baghdad-ul Jadeed Campus, IUB to approve the affiliation for the year 2022-23.

پی آر او نمبر114/23، مورخہ 18-03-2023
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی زیر صدارت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سینڈیکیٹ کمیٹی اجلاس برائے منظوری الحاق سال 23-2022 وائس چانسلر سیکریٹریٹ، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 70 گورنمنٹ کالجز اور 141 پرائیوٹ کالجوں کو الحاق کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ 7 کالجوں کی طرف سے دی گئی اپیلوں کو بھی نمٹایا گیا۔ اجلاس میں دیگر تدریسی اور انتظامی معاملات بھی زیر غور آئے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، پرو وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، رجسٹرار، طارق محمود، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، جنوبی پنجاب، ملتان، پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ / چیئرمین الحاق کمیٹی، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن/ ممبر الحاق کمیٹی، پروفیسر ڈاکٹر مصور حسین بخاری، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس/ چیئر مین لاء الحاق کمیٹی، محمد شجیع الرحمٰن، ڈائریکٹر ایفیلئیشن، فرحان مختار، پرنسپل نرسنگ کالج، ذوالقرنین احمد ملک، ڈپٹی رجسٹرار ایفیلئیشن اور شاہد رمضان، اسسٹنٹ رجسٹرار ایفیلئیشن نے شرکت کی۔

 

syndicate urdu-1

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.