About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The Federal Government has approved PC-1 of National Cotton Breeding Research Institute at the IUB

PRO No. 654/21
Dated 10.11.202
Public Relations Office, 
The Islamia University of Bahawalpur
The Federal Government has approved PC-1 of National Cotton Breeding Research Institute at the Islamia University of Bahawalpur. Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur Prof. Dr. Athar Mahboob thanked the Prime Minister of Pakistan Imran Khan, Federal Minister for National Food Security and Research Syed Fakhr Imam, Governor of Punjab Chaudhry Muhammad Sarwar, Chief Minister of the Punjab Sardar Usman Ahmad Khan Buzdar on this important development of agricultural economy especially cotton. The Vice Chancellor also paid special thanks to Raja Yasir Humayun Sarfaraz, Provincial Minister for Education, Jamshed Iqbal Cheema, Former Special Assistant to the Prime Minister for National Food Security and Planning Commission of Pakistan. He congratulated to Prof. Dr. Muhammad Iqbal, Dean, Faculty of Agriculture and Environment. An online meeting was held for National Cotton Breeding Research Institute, the Islamia University of Bahawalpur under the chairmanship of Dr. Hamid Jalil, Member National Food Security and Climate Change, Planning Commission, Government of Pakistan. The meeting was attended by former Chairman Food Security and Rural Development and Consultant Dr. Akmal Siddique, Vice Chairman Pakistan Central Cotton Committee Dr. Muhammad Ali Talpur, Pakistan Agricultural Research Council Dr. Ghulam Muhammad Ali, Cotton Commissioner Khalid Abdullah and Prof. Dr. Muhammad Iqbal, Dean Faculty of Agriculture. The meeting appreciated the steps taken by Prof. Dr. Muhammad Iqbal for re-promotion of cotton and textiles in the country and highly appreciated the newly developed varieties of cotton IUB-222, IUB-13, MM-58 produced in the university which are cultivated in Punjab. The meeting was asked to adapt to the climatic and local conditions of high yielding climate change resistant diseases and insects and to perform better in less water and drought. Emphasis has been laid on the development of cotton varieties. It is noteworthy that the Islamic University Bahawalpur is paying special attention to agricultural research in accordance with national aspirations and priorities to revive the agrarian economy and prosperity of the farmers. In this regard, special attention is being paid to research, discussion, seminars, conferences and publication of literature on new crop varieties, technology, land preparation, water management and other issues. It has already achieved fourth generation status for sale and has become a top priority for farmers based on its excellent production and performance. Islamia University Bahawalpur has also established a strong public-private partnership with the private sector. The University's Cotton Research and Development team is working on various of cotton varieties that is making rapid efforts to detect Curl Leaf Viruses, water scarcity, whitefly infestation, and climate change.

WhatsApp Image 2021-11-10 at 8.06.04 PM (1)

پی آر او نمبر 21/644مورخہ06.11.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وفاقی حکومت نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نیشنل کاٹن بریڈنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے PC-1کی منظوری دے دی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسرڈاکٹر اطہرمحبوب نے زرعی معشیت خصوصاََکپاس کی تحقیق کے لئے ہونے والی اس اہم پیش رفت پر وزیرِاعظم پاکستان جناب عمران خان،وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈریسرچ سید فخر امام،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،وزیرِاعلی پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار،صوبائی وزیر تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، معاون خصوصی وزیرِاعظم برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ اور پلاننگ کمیشن آف پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹر اقبال بندیشہ،ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈاینوائرمنٹ کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔ نیشنل کاٹن بریڈنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لئے ممبرنیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈکلائمیٹ چینج،پلاننگ کمیشن حکومتِ پاکستان ڈاکٹر حامد جلیل کی زیرِ صدارت آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق چئیرمین فوڈ سیکیورٹی اینڈ رورل ڈویلپمنٹ وکنسلٹنٹ ڈاکٹر اکمل صدیق،وائس چئیرمین پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی ڈاکٹر محمد علی تالپور،پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل ڈاکٹر غلام محمدعلی،کاٹن کمشنرخالد عبداللہ اور پروفیسرڈاکٹر اقبال بندیشہ،ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈاینوائرمنٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں کپاس اور ٹیکسٹائل کے دوبارہ فروغ کے لئے پروفیسرڈاکٹر اقبال بندیشہ کے اقدامات کو سراہا گیا اور جامعہ میں تیار کی گئی کپاس کی نئی تیارکردہ اقسامIUB-222,IUB-13,MM-58 کی بہت تعریف کی گئی جو پنجاب کے کاشت کے لئے بیشتر رقبہ پر لگائی گئی ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ موسمی اور مقامی حالات سے مطابقت رکھنے والی زیادہ پیداوار کی حامل موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں سے مزاحمت اور کم پانی اور خشک سالی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کپاس کی اقسام کی تیاری پر زور دیا جائے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں قومی امنگوں اور ترجیحات کے مطابق زرعی معشیت کی بحالی اور کسان کی خوشحالی کے لئے زرعی تحقیق پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں فصلوں کی نئی اقسام،ٹیکنالوجی،زمین کی تیاری، واٹر منیجمنٹ اور دوسرے امور سے متعلق تحقیق،بحث ومباحثہ،سیمینار،کانفرنسزاور لٹریچر کی اشاعت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کپاس کے بیجوں کی تجارتی پیمانے پر فروخت کے لئے پہلے ہی فورتھ جنریشن کا درجہ حاصل کر چکی ہے اوربہترین پیداوار اور کارکردگی کی بنیاد پر یہ اقسام کسان کی اولین ترجیح بن چکی ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ایوائل گروپ کے ساتھ ایک مضبوط پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بھی قائم کی ہے جو کاشتکار برادری کے لیے خدمات فراہم کررہی ہے۔یونیورسٹی کی کاٹن ریسرچ اور ڈویلپمنٹ ٹیم کپاس کی ایسی اقسام پر کام کر رہی ہے جو پتہ مڑوڑ وائرس سیم و تھور،پانی کی کامیابی،سفید مکھی کے حملے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے انتہائی تیزی سے کوششیں کر رہی ہے۔اس بات کا برملہ اظہار خود وزیرِاعظم پاکستان جناب عمران خان نے اسلامیہ یونیورسٹی میں ہونے والے کسان کنونشن میں شرکت سے کر دیا تھا۔انہوں نے اس موقع پر نیشنل کاٹن بریڈنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا۔جہاں پر کپاس کی فصل افزائش اور نئی اقسام کی تحقیق کے لئے انتہائی جدید اور ٹیکنالوجی کے لئے مرسع انتہائی قابل افرادی قوت فراہم ہو گی۔

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.