About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The Fees of IUB are Still Lower Than Other Government Universities

پی آر او نمبر529/21، مورخہ15.09.2021 
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
خزانہ دار اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی فیسوں میں غیرمعمولی اضافے کی افواہ پھیلائی جا رہی ہے۔یونیورسٹی فیسوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم اب بھی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی فیسیں دیگر سرکاری جامعات کے مقابلے میں کم ہیں۔ فیسوں میں اضافہ 5سال قبل 2016میں کیا گیا تھا جس کی بنا پر موجودہ اضافہ نا گزیر ہے۔ طلباکی تعداد میں غیر معمولی اضافے کی وجہ یونیورسٹی انفرنسٹکچر، لیبارٹریوں، عمارات اور ہاسٹلز کی تعمیر و مرمت اور ایئر کنڈیشنڈ کی فراہمی کی مد میں اخراجا ت ہوئے۔ اسی طرح یونیورسٹی ٹرانسپورٹ کا دائرہ 50کلومیٹر تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ان تمام وجوہات کی بنا پر فیسوں میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی وظائف اور مالی امداد کی مد میں طلباء وطالبات کو سالانہ خطیر رقم فراہم کر رہی ہے اور سال 2020-21میں تقریبا 14,000طلباء وطالبات کو 70 کروڑ سے زائد وظائف فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کسی بھی قسم کے پروپیگنڈے پر یقین کرنے کی بجائے فیسوں کے شیڈول کے حوالے سے شعبہ خزانہ سے رجوع کریں اور اسی طرح مالی امداد اور وظائف کے لیے شعبہ ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

WhatsApp Image 2021-09-17 at 4.31.50 PM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.