About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The final round of the Intervarsity Cricket (Men's) Championship organized by HEC concluded at the IUB

پی آر او نمبر23/105
مورخہ 23/3/12
ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
ہائرایجوکیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام انٹرورسٹی کرکٹ (مینز) چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں اختتام پذیر ہو گیا۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور نے فائنل مقابلہ میں گیریژن یونیورسٹی لاہور کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ نیو پورٹس انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن اینڈ اکنامکس تیسرے نمبر پر رہی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں منعقد ہوئی جس میں ڈین فیکلٹی آف لاء وایڈوائزر سپورٹس سوسائٹی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر آفتاب نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کی جبکہ فائنل راؤنڈ کے کامیاب انعقاد پر ڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق وڑائچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس، قاضی عرفان خلیل اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی کی پوری انتظامیہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کے ویژن کے مطابق وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھرپور کوشاں ہیں جس کی ایک جھلک یونیورسٹی میں بہترین سپورٹس کمپلیکس اور قومی طرز کے بہترین کرکٹ گراؤنڈ کا قیام ہے۔ بعدازاں پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، امجد فاروق وڑائچ اور قاضی عرفان خلیل نے فاتح اور رنراپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کا خیرمقدم کیا۔

 


 

crick man urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.