About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The fine arts team of IUB won the second position in the NAB Multan Wall Painting Competition

پی آر او نمبر 525/23
مؤرخہ 09.12.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی فائن آرٹس ٹیم نے نیب ملتان وال پینٹنگ مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی
نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو کے زیر اہتمام انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے سالانہ وال پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی ٹیم نے ملتان میں منعقدہ مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فائن آرٹس ٹیم کی تخلیقی صلاحیتوں کو وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔ اساتذہ کرام پرنسپل میڈم فرحانہ الطاف، فرجاد فیض، سجاد نواز اور فاطمہ منظور کی رہنمائی میں فائن آرٹس ٹیم نے نیب وال پینٹنگ مقابلے میں اپنی تخلیقی مہارت اور جدت کا مظاہرہ کیا۔ ایونٹ کی کوآرڈینیشن اور تنظیم کی نگرانی ڈاکٹر محمد عدنان بخاری، ایڈیشنل ڈائریکٹر آف اسٹوڈنٹ افیئرز نے کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر،  پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اور پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن فرحانہ الطاف قریشی نے فائن آرٹس کی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔


NAB fine arts 2nd position

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.