About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The furniture manufacturing unit of IUB is rapidly meeting the furniture requirements of the university

PRO No.259/23, dated 20.06.2023
Directorate of Public Relations, Islamia University Bahawalpur
Furniture Manufacturing Unit the Islamia University of Bahawalpur is rapidly fulfilling the furniture requirements of various departments, centers, faculties and campuses. Under the guidance of Vice-Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, a furniture manufacturing unit was established to provide the university with quality and economy furniture and save billions of rupees spent on its purchase. The furniture manufacturing unit has been established in line with the vision of making the university self-sufficient. Director of Furniture Manufacturing Unit Muhammad Bilal Lodhi said in details that 173 chairs have been provided to the Faculty of Chemical and Biological Sciences. 200 chairs have been provided to the newly established Liaquatpur Campus. Considering the office needs of various administrative departments, 80 officers' desks have been prepared and more than 100 chairs have been repaired. Preparation of furniture for Fatima Women Development Center is in progress. 70 chairs have been provided to the public administrative department, similarly 150 chairs were also provided to the pharmacy department in Khawaja Fareed campus some time ago. He said that manufacturing furniture from usable raw materials in the university is saving valuable capital and at present 4 artisans and 2 helpers are completing this work. He said that the furniture manufacturing unit is being expanded on the direction of the vice chancellor. Covering and other furniture like cabinets, tables and sofas will also be prepared. He said that soon the furniture manufacturing unit will be able to produce furniture for the local market after meeting the requirements of the university.


پی آر او نمبر259/23
مورخہ 20.06.2023

ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

فرنیچر مینو فیکچرنگ یونٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور مختلف شعبہ جات، مراکز، فیکلٹیز اور کیمپس کی فرنیچر کی ضروریات کو بہت تیزی سے مکمل کررہا ہے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی رہنمائی میں فرنیچر مینو فیکچرنگ یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ یونیورسٹی کو معیاری اور کم نرخوں پر فرنیچر دستیاب ہو سکے اور اس کی خریداری پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپے کی بچت ہو سکے۔ فرنیچر مینو فیکچرنگ یونٹ یونیورسٹی کو خود کفیل بنانے کے ویژن کے مطابق قائم کیا گیا ہے۔ فرنیچر مینو فیکچرنگ یونٹ کے ڈائریکٹر محمد بلال لودھی نے تفصیلات میں بتایا کہ 173 کرسیاں فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز کو فراہم کی گئی ہیں۔ 200 کرسیاں نئے قائم ہونے والے لیاقت پور کیمپس کو فراہم کی گئی ہیں۔ مختلف انتظامی شعبہ جات کی دفتری ضروریات کے مدنظر 80 آفیسرز ڈیسک تیار ہو چکے ہیں اور 100 سے زائد کرسیوں کی مرمت کی جا چکی ہے۔ فاطمہ ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے لیے فرنیچر کی تیاری جا ری ہے۔ شعبہ پبلک ایڈمنسٹریٹو کو 70 کرسیاں فراہم کر دی گئی ہیں اسی طرح کچھ عرصہ قبل شعبہ فارمیسی خواجہ فرید کیمپس میں بھی 150 کرسیاں فراہم کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں قابل استعمال خام مال سے فرنیچر کی تیاری سے قیمتی سرمایہ کی بچت ہو رہی ہے اور اس وقت 4 کاریگر اور 2 ہلپر اس کام کو مکمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وائس چانسلر کی ہدایت پر فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ کی توسیع کی جا رہی ہے۔ پوشش و دیگر فرنیچر جیسے الماریاں، میزیں اور صوفہ جات بھی تیار کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی فرنیچر مینو فیکچرنگ یونٹ یونیورسٹی کی ضروریات پورا کرنے کے بعد مقامی مارکیٹ کے لیے فرنیچر تیار کر سکے گا۔

 

furniture unit

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.