About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The graduation ceremony was organized in the Department of Law Islamia University Bahawalpur

پی آر او نمبر 236/24
مؤرخہ 14.07.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
شعبہ قانون اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں گریجویشن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر راؤ عمران حبیب مہمان خصوصی تھے اور چیئرمین شعبہ قانون جبران جمشید، چیئرمین شعبہ کریمینالوجی ڈاکٹر ضیا الدین ملک، انچارج ایگزامینیشن آس محمد، معاونِ ایگزامینیشن عارف سعید، انچارج سٹوڈنٹس افیئرز شعبہ قانون شعیب الطاف، لیکچرار جنید جان اور لیکچرار عدنان عزیز نے خصوصی شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر راؤ عمران حبیب نے گریجویٹس کو مستقبل میں انصاف اور دیانتداری کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دی۔ جبران جمشید، چیئرمین شعبہ قانون نے گریجویٹس کی کامیابیوں اور شعبہ کی بہترین کارکردگی کو اجاگر کیا تقریب کے اختتام پر گریجویٹس میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

 

WhatsApp Image 2024-07-14 at 11.55.14 AM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.