About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The inaugural ceremony of the journal "Pakistan Journal of Qur'anic Studies" was held at the VC Secretariat, BJC

PRO No. 153/23, dated 07.04.2023
Directorate of Public Relations
The Islamia University of Bahawalpur
The inaugural ceremony of the journal "Pakistan Journal of Quranic Studies" published under the Department of Quranic Studies was held at the Vice Chancellor’s Secretariat, Baghdad-ul-Jadeed Campus, the Islamia University of Bahawalpur. Journal’s Patron in Chief Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur inaugurated the online journal website. Dr. Zia-ur- Rahman, editor of the journal, Chairman Department of Quranic Studies, while briefly discussing the achievements of the department, said that in a short period of time, five sessions of BS, four sessions of MPhil and PhD has been passed out. New initiatives were taken in the Board of Studies such as the launch of a research magazine and the launch of the annual magazine to highlight the academic and literary talents of the students of the department. Prof. Dr. Sheikh Shafiq ur Rehman, Dean Faculty of Islamic and Arabic Studies, Dr. Muhammad Atif, Director of ORIC, Managing Editor, Dr. Muhammad Khabib, Assistant Professor, Department of Religions, Scholars and Inter-Religious Harmony, and Dr. Shafia Arshad Journal Expert participated in this event.


quranic eng

 

 

پی آر او نمبر: 23/149
مورخہ 05/4/23
ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ قرآنک اسٹڈیز کے تحت شائع ہونے والے جرنل ”پاکستان جرنل آف قرآنک اسٹڈیز“ کی افتتاحی تقریب وائس چانسلر سیکرٹیریٹ، بغداد الجدید کیمپس، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور میں منعقد ہوئی۔ جرنل کے سرپرستِ اعلیٰ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور نے اپنے دستِ مبارک سے آن لائن جرنل کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ جرنل کے  ایڈیٹر ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن چیئرمین شعبہ قرآنک اسٹڈیز نے شعبہ کی کامیابیوں پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قلیل عرصہ میں بی ایس کے پانچ سیشن، ایم فل کے چار سیشن اور پی ایچ ڈی کے چار سیشن کامیابی سے چل رہے ہیں، پہلی بورڈ آف اسٹڈیز میں انقلابی اقدامات اٹھائے گئے جیسا کہ تحقیقی مجلہ کا آغاز اور شعبہ کے طلباء و طالبات کی علمی و ادبی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے کے لئے سالانہ میگزین ''برگِ صحرا'' کا آغاز۔ اس تقریب  میں پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز، ڈاکٹر محمد عاطف ڈائریکٹر اورک،  مینجنگ ایڈیٹر ڈاکٹر محمد خبیب اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ مذاہب عالم و بین المذاہب ہم آہنگی اور ڈاکٹر شافعیہ ارشد جرنل ایکسپرٹ نے شرکت کی۔  وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن اور ڈاکٹر محمد خبیب کی خدمات کو سراہا اور  نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ یہ جرنل اسلامی علوم اور خصوصی طور پر قرآنی علوم کی اشاعت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس سلسلے میں تمام قسم کی انتظامی اور تکنیکی ضروریات کی فراہمی کا یقین دلایا۔


onilne J quranic stdies

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.