About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Memorandum of Understanding (MoU) between The Islamia University of Bahawalpur and Diya Pakistan

PRO No. 164/PR
Date: 09/04/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
Welfare organization Diya Pakistan will provide scholarships to 100 students of the Islamia University of Bahawalpur. A Memorandum of Understanding (MoU) in this regard was held in Islamabad. Director Financial Assistance the Islamia University of Bahawalpur Dr. Ghulam Hassan Abbasi was also present on the occasion. He said that the provision of scholarships by Diya Pakistan was commendable and assured that the number of scholarships would be gradually increased.

MOU IUB and Diya pakistan eng

پی ار آو نمبر 165/21،مورخہ09/04/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
آئی یو بی لٹریری سوسائٹی اور شعبہ فارسی نے باہمی اشتراک سے معروف شاعر قمر رضا شہزاد کے ساتھ ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا۔ تقریب  میں قمر رضا شہزاد کی اہلیہ روبینہ انجم نقوی ایسوسی ایٹ پروفیسربھی شریک تھیں۔ دیگر شرکا میں ڈاکٹر عصمت درانی ایڈوائزر آئی یو بی لٹریری سوسائٹی و چیئر پرسن شعبہ فارسی، ڈاکٹر رمضان طاہر کو ایڈوائزر، حامد نواز خان کو ایڈوائزر، جبکہ شعبہ فارسی سے ڈاکٹر روزینہ انجم نقوی اور ڈاکٹر مصطفی زیدی کے علاوہ لٹریری سوسائٹی کی کابینہ اور جنرل ممبران نے شرکت کی۔ نشست میں نقابت کے فرائض صدر لٹریری سوسائٹی طارق عزیز بلوچ نے انجام دیے۔ تلاوت قرآن مجید کی سعادت محمد ایوب نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول اسامہ نے پیش کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر قمر رضا شہزاد نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور میں سٹوڈنٹس سوسائٹیز کا قیام وائس چانسلر پروفیسر  ڈاکٹر اطہر محبوب کی دور اندیشی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جن کی شب و روز کی محنت سے یونیورسٹی ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی کا سب سے بڑا ادبی و ثقافتی میلہ بی ایل سی ایف اپنی نوعیت کا واحد میلہ ہے جس میں فن اور فن کار کی سرپرستی ہوتی ہے۔ معزز مہمان نے لٹریری سوسائٹی کے ایڈوائزری بورڈ اور کابینہ کی کاوشوں اور صلاحتوں کو سراہا۔طلبہ نے مہمان خصوصی سے شعر و ادب کے متعلق مختلف سوالات کیے جن کا تسلی بخش جواب دیا گیا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے حاضرین کو اپنے کلام سے مستفیض کیا۔

Mou Between IUB and Diya pakistan

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.