About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The Islamia University of Bahawalpur celebrated World Environment Day 2024

PRO No. 194/24 dated 05.06.2024
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur
Institute of Agro Industry and Environment, Faculty of Agriculture and Environment, the Islamia University of Bahawalpur celebrated World Environment Day with the aim of raising awareness about environmental protection and sustainability. This year's theme is Restoring Land, Stopping Desertification and Combating Drought. Vice-Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar, in his message, emphasized the important role of educational institutions in promoting environmental responsibility and innovative solutions to environmental challenges. He said that as an educational institution, it is our responsibility to let us play an exemplary role in promoting sustainable practices and educating future generations about the importance of protecting our environment. The participants said that awareness of the effects of plastic pollution on marine life to the benefits of renewable energy sources is very important. Director Institute of Agro-Industry and Environment Dr. Ghulam Hassan Abbasi said that plantation campaign is also organized in the Islamia University of Bahawalpur. The initiative aims to increase green cover and contribute to long-term environmental benefits. The Islamia University of Bahawalpur's World Environment Day concluded with a pledge ceremony where participants pledged to reduce plastic use, conserve resources and Pledged to take concrete steps to promote environmental awareness in their daily life. On this occasion Prof. Dr. Moazzam Jameel Former Dean, Prof. Dr. Muqshof Ahmed, Dr. Adnan Bukhari Additional Director Students Affairs, Dr. Muhammad Latif Principal Officer State Care, Faculty members and students were present.

 

WORLD ENVIRONMENT DAY 2024 eng

 

پی آر او نمبر 194/24
مؤرخہ 05.06.2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) انسٹی ٹیوٹ آف ایگروانڈسٹری اینڈ اینوائرمنٹ، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام آج ماحولیات کا عالمی دن منایا جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ اس سال کا تھیم، زمین کی بحالی، صحرا بندی کو روکنا اور خشک سالی کا مقابلہ کرنا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دینے اور ماحولیاتی چیلنجوں کے اختراعی حل میں تعلیمی اداروں کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک تعلیمی ادارے کے طور پر، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پائیدار طریقوں کو فروغ دینے اور آنے والی نسل کو اپنے ماحول کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنے میں مثالی کردار ادا کریں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ سمندری زندگی پر پلاسٹک کی آلودگی کے اثرات سے لے کر قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے فوائد سے آگاہی بہت ضروری ہے۔ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگرو انڈسٹری اینڈ اینوائرمنٹ ڈاکٹر غلام حسن عباسی نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں شجرکاری مہم کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سبز احاطہ کو بڑھانا اور طویل مدتی ماحولیاتی فوائد میں حصہ ڈالنا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ماحولیات کا عالمی دن ایک عہد کی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جہاں شرکاء نے پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے، وسائل کے تحفظ اور اپنی روزمرہ کی زندگی میں ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا عہد کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل سابق ڈین، پروفیسر ڈاکٹر مکشوف احمد، ڈاکٹر عدنان بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز، ڈاکٹر محمد لطیف پرنسپل آفیسر اسٹیٹ کیئر، فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات موجود تھے۔


WORLD ENVIRONMENT DAY 2024 urdu 2WORLD ENVIRONMENT DAY 2024 urdu 1WORLD ENVIRONMENT DAY 2024 urdu 3

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.