About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The Islamia University of Bahawalpur has made significant progress in the 2024 T.H.E University Impact Ranking

PRO NO. 207/24 dated 13.06.2024
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur
The Islamia University of Bahawalpur is continuously advancing in the global ranking. The Islamia University of Bahawalpur has made significant progress in the 2024 Times Higher Education University Impact Ranking. The Islamia University of Bahawalpur is continuously improving teaching and research with a focus on sustainable development goals. 2,152 universities from 125 countries participated in the 2024 edition of the Times Higher Education Impact Rankings. The Islamia University of Bahawalpur ranked between 1001-1500 overall, while ranking 201-300 for SDGs1. Scored 301-400 for SDGs 2, and 401-600 for SDGs 4/6/7/8/10/11/12/13/14/15. Times Higher Education methodology Integrates scores across multiple SDGs to reflect overall performance and impact. Emphasizing the interconnectedness of all the SDGs, Islamia University of Bahawalpur particularly SDGs 4 on quality education, SDGs 7 on affordable and clean energy, SDGs on poverty eradication and SDGs 17 on sustainable development goals excellent performance in acquisition. The positive progress in the Times Higher Education Commission University Impact Ranking indicates the university's ongoing teaching and research and its continued focus on the SDGs, which reinforces Pakistan's presence in the global sustainable development arena. Vice Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar appreciated Prof. Dr. Muhammad Asadullah Madani, Director Quality Enhancement Cell and his team for their tireless efforts and role in achieving this milestone. The Times Higher Education Impact Ranking, based on the SDGs of the United Nations Sustainable Development Goals, recognizes institutions around the world for their contributions to addressing key global challenges such as environmental sustainability, social inclusion, economic growth, and cooperation.

 

 

پی آر او نمبر 207/24
مؤرخہ 13.06.2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی امپیکٹ رینکنگ کے مطابق دنیا بھر کی جامعات میں 1001-1500 کی نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ 
اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور عالمی رینکنگ میں مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے 2024 کی ٹائمز ہائر ایجوکیشن یونیورسٹی امپیکٹ رینکنگ میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پائیدار ترقی کے اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تدریس و تحقیق میں مسلسل  بہتری لارہی ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ کے 2024 ایڈیشن میں 125 ممالک سے 2152 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور نے مجموعی طور پر 1001-1500 کے درمیان پوزیشن حاصل کی، جہاں ایس ڈی جیز 1 کے لیے 201-300 درجہ بندی کی گئی۔ ایس ڈی جیز 2 کے لیے 301-400، اور ایس ڈی جیز 4/6/7/8/10/11/12/13/14/15 کے لیے درجہ بندی 401-600 حاصل کی ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کا طریقہ کار مجموعی کارکردگی اور اثرات کی عکاسی کرنے کے لیے متعدد ایس ڈی جیز میں اسکور کو مربوط کرتا ہے۔ تمام ایس ڈی جیز کے باہم مربوط ہونے پر زور دیتے ہوئے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے خاص طور پر ایس ڈی جیز 4 معیاری تعلیم، ایس ڈی جیز 7 سستی اور صاف توانائی، ایس ڈی جیز غربت کا خاتمہ اور ایس ڈی جیز 17 پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن کمیشن یونیورسٹی امپیکٹ رینکنگ میں مثبت پیش رفت یونیورسٹی میں جاری تدریس و تحقیق اور ایس ڈی جیز پر اس کی مستقل توجہ کی نشاندہی کرتا ہے، جو عالمی پائیدار ترقی کے میدان میں پاکستان کی موجودگی کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسد اللہ مدنی، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور انکی ٹیم کی انتھک محنت اور اس سنگ میل کو حاصل کرنے میں ان کے کردار کو سراہا۔ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف ایس ڈی جیز پر مبنی ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ، ماحولیاتی پائیداری، سماجی شمولیت، اقتصادی ترقی، اور تعاون جیسے اہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کے اداروں کو ان کی شراکت کے لیے تسلیم کرتی ہے۔

 

THE ranking 2024 latest

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.