The Islamia University of Bahawalpur organized an awareness seminar regarding World Diabetes Day 2023
PRO No. 481/23 dated 16.11.2023
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur
Medical and Health Division the Islamia University of Bahawalpur organized an awareness seminar regarding World Diabetes Day. This year the theme of World Diabetes Day is Access to Diabetes Medicines and Care. The guest speaker was Prof. Dr. Qazi Masroor Ali and the focal person of the program was Dr. Muhammad Usman Cheema Chief Medical Officer the Islamia University of Bahawalpur while the guest of honor was CEO District Health Authority Bahawalpur Dr. Syed Tanveer Hussain Shah. The seminar was organized by Dr. Maleeha Arif, Principal Medical Officer, Head University Diabetes Clinic and Fatima Muzahar, Deputy Registrar, Public Affairs. On this occasion, the guest speaker Prof. Dr. Qazi Masroor Ali thanked Prof. Dr. Naveed Akhtar, Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur and Dr. Muhammad Usman Cheema Chief Medical Officer for inviting him to the university. Talking about the topic of the seminar, he said that there are 12 and generally two major causes of diabetes, among which obesity and not implementing physical exercise in their daily life. Consuming food and cold drinks and beverages affects obesity and then diabetes. The simple solution to avoid this disease is diet control. He said that 150 crore people worldwide are suffering from this disease and so many people may be at risk of it in the future. He said that both the number and prevalence of diabetes cases have been increasing continuously in the past decades, especially in Asia. In this situation, awareness and better control of diabetes and its complications can significantly reduce the number of new cases and it can be helpful in preventing complications. On this occasion, Dr. Muhammad Usman Cheema, in his welcome speech, expressed his gratitude to Prof. Dr. Naveed Akhtar, Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur for his support and patronage in organizing the seminar. He thanked the guest speaker Prof. Dr. Qazi Masroor Ali for participating in the seminar. He said that diabetes is a metabolic syndrome characterized by elevated blood glucose levels only due to insulin deficiency or insulin resistance. Prevalence is increasing faster in low- and middle-income countries than in high-income countries. In Pakistan its prevalence rate is more than 11.77% in males and 9.19% in females. 422 million people worldwide are suffering from diabetes. 1.6 million deaths are directly attributable to diabetes each year. CEO District Health Authority Bahawalpur Dr. Syed Tanveer Hussain Shah in his address said that diabetes is a major cause of blindness, kidney failure, heart attack, stroke and amputation of lower limbs. World Diabetes Day an awareness seminar focused on the topic related to diabetes. He hoped that everyone was well aware of the topics of the seminar. Many more such seminars will be organized at the university level to spread awareness about diabetes and its prevention to more people. In the seminar, Prof. Dr. Rubina Bhatti, Dean Faculty of Social Sciences, Prof. Dr. Rao Saeed Ahmed, Dean Faculty of Medicine and Allied Health Sciences, Prof. Dr. Asif Naveed Ranjha, Chairman, Department of Social Work, Prof. Dr. Nasreen Akhtar, Chairperson, Hall Council, media representatives, faculty members and students participated in large numbers.
پی آر او نمبر 481 /23
مورخہ 16.11.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈویژن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ورلڈ ذیابیطس ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ امسال ورلڈ ذیابیطس ڈے کا تھیم Access to Diabetes Medicines and Care یعنی ذیابیطس کی ادویات اور دیکھ بھا ل تک رسائی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور علی تھے اور پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ چیف میڈیکل آفیسر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جبکہ مہمان اعزاز سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور ڈاکٹر سید تنویر حسین شاہ تھے۔ سیمینار کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ملیحہ عارف پرنسپل میڈیکل آفیسر، ہیڈ یونیورسٹی ذیابیطس کلینک اور فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار پبلک افیئرز نے سر انجام دیے۔ اس موقع پر مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور علی نے پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ چیف میڈیکل آفیسر کا یونیورسٹی میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سیمینار کے موضوع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس کی 12 اور عام طور پر دو بڑی وجوہات ہیں جن میں سے موٹاپا کا بڑھنا اور جسمانی ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی میں لاگو نہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ جنک فوڈ اور کولڈ ڈرنک اور مشروبات کا استعمال کرتے ہیں ایسے افراد میں موٹاپا اور پھر ذیابیطس اثرانداز ہوتی ہے۔ اس مرض سے بچنے کا آسان حل ڈائٹ کنٹرول کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 150 کروڑ لوگ اس مرض کا شکار ہیں اور مستقبل میں بھی اتنے لوگوں کو اس کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے کیسز کی تعداد اور پھیلاؤ دونوں پچھلی دہائیوں میں خاص طور پر ایشیا میں مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال میں ذیابیطس اور اس کی پیچیدگیوں پر آگاہی اور بہتر کنٹرول بنیادی طور پر نئے کیسز کی تعداد کو کم کر سکتا ہے اور پیچیدگیوں کے حوالے سے اس کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ نے اپنے استقبالیہ خطبے میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیمینار کے انعقاد پر تعاون وسر پرستی پر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سمینار میں شرکت کرنے پر مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور علی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس ایک میٹابولک سنڈروم ہے جس کی خصوصیت خون میں گلوکوز کی سطح میں اضافہ صرف انسولین کی کمی یا انسولین کے خلاف مزاحمت کی وجہ سے ہے۔ زیادہ آمدنی والے ممالک کی نسبت کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں پھیلاؤ زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان میں 11.77% سے زیادہ مرد اور 9.19 فیصد خواتین میں اسکے پھیلاؤ کی شرح ہے۔ دنیا بھر میں 422 ملین افراد ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔ ہر سال 1.6 ملین اموات براہ راست ذیابیطس کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور ڈاکٹر سید تنویر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذیابیطس اندھے پن، گردے کی خرابی، دل کے دورے، فالج اور اعضاء کے نچلے حصے کے کٹ جانے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ذیابیطس کے عالمی دن کے بارے میں آگاہی سیمینار ذیابیطس سے متعلق موضوع پر مرکوز ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کہ ہر کوئی سیمینار کے موضوعات سے بخوبی واقف ہے۔ یونیورسٹی سطح پر اس طرح کے مزید بہت سے سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ذیا بیطس کے بارے میں آگاہی اور اس سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہی فراہم کی جا ئے۔سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر راؤ سعید احمد ڈین فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا چیئرمین شعبہ سوشل ورک، پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر چیئرپرسن ہال کونسل، میڈیا کے نمائندگان، فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔